کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور متحدہ عرب امارات  جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ایک نئی صبح کا آغاز، بھارتی  شہریوں کے لیے کم از کم 10 لاکھ ملازمتوں کےمواقع  پیدا کرے گا: مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل


سی ای پی اے کے ساتھ، بھارت  سے متحدہ عرب امارات کو برآمدکی جانے والی تقریباً 90 فیصد مصنوعات پر صفر ڈیوٹی لگے گی: وزیر تجارت

’’ ہم 5 سال کے لیے مقرر کردہ 100 ارب  ڈالر کے دو طرفہ اشیا کی تجارت کے ہدف کو عبور کر لیں گے‘‘

Posted On: 19 FEB 2022 8:34PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت  یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کوایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس، کسانوں، تاجروں اور کاروبار کے تمام طبقات کے لیے انتہائی سود مند قرار دیا ہے۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف  نے زور دے کر کہا کہ سی ای پی اے ایک متوازن، منصفانہ، جامع اور مساویانہ  شراکت داری کا معاہدہ ہے، جو اشیا اور خدمات دونوں میں بھارت  کو بازار  تک مزید رسائی فراہم کرے گا۔ ’’ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرے گا، ہمارے اسٹارٹ اپس کے لیے نئے بازار کھولے گا، ہمارے کاروبار کو مزید مسابقتی بنائے گا اور ہماری معیشت کو فروغ دے گا۔‘‘

جناب گوئل نے بتایا کہ سیکٹر وار مشاورت سے پتہ چلا ہے کہ یہ معاہدہ بھارتی  شہریوں کے لیے کم از کم 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا۔

 

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ سی ای پی اے دونوں  ممالک کے درمیان ایک تاریخی شراکت داری ہے جنکی سیاسی قیادت اور کاروبارکےدرمیان انتہائی مضبوط رشتے رہے ہیں اورجنکی  تاریخ برسوں پرانی ہے ۔ ’’ 88 دنوں کے ریکارڈ وقت میں 880 صفحات پر مشتمل دستاویز کو حتمی شکل دینا دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے، اس سے بھارت  اور متحدہ عرب امارات کی معیشتوں کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا۔‘‘

وزیر تجارت نے بتایا کہ شراکت داری کا معاہدہ خاص طور پر بڑی  افرادی قوت کےذریعہ بنائی جانے  بھارتی  مصنوعات کے دروازے کھول دے گا جو متحدہ عرب امارات کو برآمد کی جاتی ہیں - جیسے ٹیکسٹائلز، جواہرات، زیورات، ادویات، زرعی اشیا، جوتے، چمڑے، کھیلوں کے سامان، انجینئرنگ کے سامان، آٹوکمپوننٹ  اور پلاسٹک ۔

 

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ معاہدے کے تحت،یواے ای نے معاہدے کے لاگو ہونے کے پہلے دن سے زیرو ڈیوٹی پر مارکیٹ تک فوری رسائی کی پیشکش کی ہے، جو کہ قدر کے لحاظ سے یواے ای کوبھارت  کی برآمدات کا 90فیصد حصہ ہے ۔ ’’ معاہدے کے نفاذ کے ساتھ بھارت  سے متحدہ عرب امارات کو برآمد کی جانے والی تقریباً 90فیصد مصنوعات پر صفر ڈیوٹی لگے گی۔ تجارت کی 80فیصد لائنزپر صفر ڈیوٹی لگے  گی، باقی 20فیصد ہماری برآمدات کو زیادہ متاثر نہیں کرتی، لہذا یہ ایک   فائدے  کا معاہدہ ہے۔‘‘

سی ای پی اے  نہ صرف بھارتی  مصنوعات کی مسابقت کو بہتر بنائے گا بلکہ بھارت  کو اسٹریٹجک فوائد بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ چونکہ متحدہ عرب امارات تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، یہ معاہدہ ہمیں افریقہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے لیے مارکیٹ میں داخلے کے مقامات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر موصوف نے واضح  کیا کہ سی ای پی اے  کی  تکمیل  کے ساتھ، بھارت  اور متحدہ عرب امارات کا مقصد اگلے پانچ برسوں میں اشیا کی دو طرفہ تجارت کو 100ارب  ڈالر  تک بڑھانا ہے۔وزیرموصوف نے کہا ’’ تاہم، مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے امکانات اور بھی زیادہ ہیں، ہم اپنے لیے مقرر کردہ ہدف کو عبور کر لیں گے‘‘۔

وزیرموصوف نے مختلف شعبوں کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ ’’سی ای پی اے  دونوں ملکوں  کو قریب لاتا ہے،بھارتیوں  کے لیے یواے ای میں کام کرنے کے بہت سے نئے مواقع پیداہونگے ، بشمول فنٹیک، ایڈٹیک، گرین ٹیک، آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت۔ شراکت داری میں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تجارت اور پائیداری پر بڑی توجہ ہے۔

جناب گوئل نے بتایاکہ ’’ تجارتی معاہدے میں پہلی بار سی ای پی اے  ایک بار ترقی یافتہ ممالک میں منظوری ملنے کے بعد بھارتی  جنرک ادویات کے  90 دنوں میں خودکار رجسٹریشن اور مارکیٹنگ کی اجازت فراہم کرتا ہے ۔ اس سے نہ صرف یواے ای میں بلکہ  مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں بھی بھارتی دواؤں کو بڑے بازار تک رسائی حاصل ہوگی ۔ ‘‘

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ سی ای پی اے کسی بھی پروڈکٹ  کی درآمدات میں اچانک اضافے سے نمٹنے کے لیے ایک مستقل دو طرفہ حفاظتی طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ اس میں 40فیصد تک ویلیو ایڈیشن کی خاطر خواہ پروسیسنگ کے تقاضوں کی عکاسی کرنے والے  سخت  ’مخرج کے ضوابط‘ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یواے ای کی طرف سے اے پی ای ڈی اے ،ڈ ی پی ورلڈ اور الزہرا کے درمیان ’’غذائی سکیورٹی کوریڈورپہل ‘‘ کے تعلق  سے ایک مفاہمت نامہ  تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بھارت یواے ای کے  غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکے گا۔

 

واضح رہے  کہ بھارت  کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ابوظبی کے ولی عہد عزت مٓاب شیخ محمد بن زائد آل نہیان  کے درمیان ورچوئل سمٹ میٹنگ کے دوران تاریخی بھارت -یو اے ای جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

یہاں معاہدے کے بارے میں مزید پڑھیں

.

یہاں پریس کانفرنس دیکھیں

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1810)



(Release ID: 1799837) Visitor Counter : 242


Read this release in: English , Hindi , Marathi