بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی وزارت اور سینٹرل الیکٹرسٹی کی طرف سے کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2022 6:38PM by PIB Delhi

بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ ملک میں موجودہ نصب کی گئی بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباََ 394  گیگاواٹ ہے جو2003  میگا واٹ کی پیک ڈیمانڈ کے دوگنے کے برابر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی وزارت /سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے بجلی کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے حسب ذیل اقدامات کئے ہیں۔  

  1. بجلی کی وزارت ایم او  پی /سی ای اے وقتاََفوقتاََ سائٹ کا دورہ کرکے  زیر تعمیر بجلی کے پروجیکٹوں کی  پیش رفت کی نگرانی کرتا ہے اور ڈیولپرس اوردیگر شراکتداروں  کے ساتھ  بات  چیت کرتا ہے اور پروجیکٹ کو شروع کرنے کے لئے اہم امور کو حل کرنے کے لئے دیگر شراکتداروں کے ساتھ  وقتاَََ فوقتاََ جائزہ میٹنگیں کرتا ہے۔
  2. رکاوٹ والے علاقوں کی نشاندہی کے لئے بجلی کی وزارت میں لگاتار جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ  بین وزارتی اوردیگر اہم امور کو حل کرنے کی راہ  ہموار ہو۔
  3. سینٹرل  پبلک انڈر ٹیکنگ کے معاملے میں  بجلی کی وزارت کے پروجیکٹ  ،   پروجیکٹ کے  نفاذ  کے  پیرامیٹر /  مائلزاسٹون ،سالانہ مفاہمت نامے میں شامل کئے گئے ہیں جس پر سی پی ایس یو اور  بجلی کی وزارت کے درمیان دستخط کئے گئے ہیں۔
  4. پروجیکٹ کے نفاذ سے متعلق امور ریاستی سرکار  ،ضلع انتظامیہ کے ساتھ طے کئے جاتے ہیں تاکہ  پروجیکٹ  نافذ کئے جانے والی ایجنسیوں  کے ذریعہ اٹھائے گئے  امور حل کئے جاسکیں۔
  5. رائٹ آف وے امور کو حل کرنے میں  پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کرنے کے لئے ریاستی سرکار/  ضلع انتظامیہ کے ساتھ  معاملات  بھی اٹھائے جاتے ہیں۔   

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

 

U-1724

 


(ریلیز آئی ڈی: 1799017) وزیٹر کاؤنٹر : 179
یہ ریلیز پڑھیں: English