صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
افزائش نسل سے متعلق دوا کے میدان میں تحقیق
Posted On:
11 FEB 2022 5:47PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے اپنے مختلف محکموں اور اداروں کے ذریعہ اسٹم سیل کے بارے میں تحقیق کرائی ہے۔ اس تحقیق کے لئے بنیادی اور کلینکل دونوں سطحوں پر رقوم فراہم کی گئی ہیں۔ یہ رقوم طبی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر )، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) اور سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) جیسی ، فنڈ فراہم کرنے والی قومی ایجنسیوں کے ذریعہ فراہم کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں جو کام کیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ صحت سے متعلق تحقیق اور تعلیم کے اداروں میں جدید ترین بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے اور بھارت میں صنعتی اقدامات کے لئے بھی مدد دی گئی ہے۔
آئی سی ایم آر نے اسٹم سیل ریسرچ (این جی ایس سی آر ) کے لئے قومی رہنما ہدایات 2017 جاری کی ہیں، جن کی تشکیل بین الاقوامی رہنما ہدایات کو نظر میں رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ حکومت نے اسٹم سیل تحقیق سے متعلق رہنما ہدایات کے ذریعہ اسٹم سیل ریسرچ کے اخلاقی اور سائنسی پہلو ؤں کی حمایت کی ہے۔ حکومت نے این جی ایس سی آر 2017 کے مطابق اور دیکھ بھال کے معیارات کے مطابق ، خون کی کیفیات میں بدنظمی کے علاج کے لئے ہیماٹو پیٹک خلیہ کی منتقلی کے طریقہ کار کو استعمال کر نے کی حمایت کی ہے۔
آئی سی ایم آر نے اسٹم سیل کے تجرباتی استعمال کے بارے میں بیداری میں اضافے اور اسے سمجھنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انسانی بیماریوں کے ، اسٹم سیل کے ذریعہ علاج کی ، مشاہدے پر مبنی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں معلومات جاری کی ہیں۔ منتقلی کے اس عمل سے متعلق کلینکل تجربے اور دستاویزات مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔
https://main.icmr.nic.in/sites/default/files/upload_documents/Evidence_Based_Status_of_Stem_Cell_Therapy_for_Human_Diseases_v1.pdf
حکومت نے انسانوں میں استعمال کے لئے خلیے اور اسٹم سیل سے موصولہ مصنوعات ، جینیاتی معالجے سے متعلق مصنوعات اور اعضاء کی منتقلی سمیت کلینکل تجربوں اور نئی دواؤں سے متعلق ضابطے 2019 جاری کئے ہیں، جن میں منظوری کے عمل کے لئے شفافیت اور جواب دہی نیز نئی دواؤں پر کی جانے والی تحقیق وترقی میں بہتری لانے کے لئے مختلف سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں ۔
اسٹم سیل تحقیق کے تحت پچھلے تین سال کے دوران طبی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی ایم آر) نے فیلو شپ اور ایڈ ہاک پروجیکٹ کے لئے جو کُل رقوم جاری کی ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
سال
|
جاری کی گئی کل رقوم (روپے میں)
|
2019
|
4,36,19,531/-
|
2020
|
68,82,564/-
|
2021
|
3,08,34,008/-
|
بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی) نے اسٹم سیل کی بنیادی حیاتیاتی کیفیت سے متعلق پروجیکٹوں کو امداد فراہم کی ہے جس میں فوری اور دیر سے کی جانے والی ٹرانسلیشن ریسرچ ، امکانی معالجے کے لئے جین میں تبدیلی سے متعلق ٹیکنالوجی تیار کرنے اور مختلف انسانی بیماریوں کے علاج کے لئے جانوروں کے نمونوں کی تخلیق کے میدان شامل ہیں ۔ پچھلے تین سال کے دوران اور رواں سال میں ڈی بی ٹی نے اس میدان میں 7345.58 لاکھ رپے کی رقوم جاری کی ہیں ۔
*******************
ش ح ۔ اس ۔ ق ر
U:1715
(Release ID: 1798990)
Visitor Counter : 153