زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں دیسی بیچوں کی عمدگی کا تحفظ

Posted On: 11 FEB 2022 5:27PM by PIB Delhi

ملک میں مقامی دیسی بھارتی فصلوں اور درختوں کے بیج کے معیار کےتجزیہ کے لیے ایک اچھا نظام دستیاب ہے۔ ملک میں 161 ریاستی بیجوں کی جانچ سے متعلق لیباریٹریاں اوربیج سے متعلق  چھ مرکزی جانچ لیباریٹریاں کام کررہی ہیں۔ یہ لیبارٹریاں مختلف معیار کے پیمانوں کے لیے مقامی بھارتی فصلوں اور درختوں کے بیجوں کا تجزیہ کر رہی ہیں۔

معلومات کے مطابق سی او پی 26 کے دوران زراعت کے شعبے میں زیادہ حیاتیاتی تنوع کی بات کہی گئی تھی،البتہ شریک ممالک کے درمیان زراعت میں حیاتیاتی تنوع کی تجویز پر کوئی اتفاق رائےنہیں ہوا اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا۔ لہٰذابھارت نےسی او پی 26 کے دوران حیاتیاتی تنوع پر کوئی عہد بستگی نہیں کی ہے۔تاہم، حکومت کی پالیسی مختلف فصلوں اور درختوں کی مقامی بھارتی اقسام کے بیجوں کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک رسورسز (این بی پی جی آر ) نے مختلف ریاستوں میں واقع جینیاتی بینکس میں مختلف فصلوں اور درختوں کی 94,609 مقامی بھارتی اقسام کو محفوظ کیاہے۔

پلانٹ کی اقسام کے تحفظ اور کسانوں کے حقوق سے متعلق اتھارٹی (پی پی وی  اور ایف آر اے) نے بھی مختلف فصلوں کی 1896 مقامی بھارتی اقسام کو رجسٹر ڈکیا ہے جو کسان کو ان اقسام کو تجارتی بنانے کے قابل بناتا ہے۔ پی پی وی اور ایف آر اے منفعت پودوں اور ان کی دیگر جنگلی اقسام کے جینیاتی وسائل کے تحفظ، بہتری اور تحفظ میں مصروف کمیونٹی اور افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بالخصوص  ان علاقوں میں جن علاقوں کی زرعی حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ سپاٹ کے طور پر شناخت کی گئی ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں میں شاندار کردار ادا کرنے والی کمیونٹی اور افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

دیسی  بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور کسانوں کے ذریعہ ان کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل مختلف فصلوں کی اعلیٰ پیداوار اورہر طرح کا موسم برداشت کرنے والی اقسام تیار کررہی ہے،جس میں مختلف زرعی موسمی ماحول  کے لیے موزوں اناج، باجرا، دالیں، تلہن اورپھل  شامل ہیں ۔  گذشتہ سات سالوں میں 1956 بہتر اقسام تیار کی گئی ہیں جن میں اناج کی 924، تلہن کی 291، دالوں کی 304، فائبرکروپس 239، چارہ کی 118، گنے کی 64 اور کم استعمال شدہ فصلوں کی 16 اقسام  ہیں۔اس کے علاوہ باغبانی فصلوں کی 288 اقسام تیار کی گئی ہیں۔

درختوں کی دیسی اقسام کو بڑھانے کےلئے،یہ محکمہ2016-17 سے زرعی جنگلات پر ذیلی مشن نامی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے تاکہ درخت لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔نمایاں درختوں کی انواع  و اقسام بشمول مقامی درختوں کی اقسام جیسے بھارتی گلاب کی لکڑی،ساگون، یوکلپٹس، مالابار نیم، آئیلانتھس، چناروغیرہ کو دیگر انواع کے ساتھ زرعی  زمین پر پودے لگانے کے لیے فروغ دیا جاتا ہے۔زرعی جنگلات کی اسکیم کے ذیلی مشن کے تحت فراہم کردہ ریاست کے اعتبار اور سال کے اعتبار سےمالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ-I میں ہے۔

اس کے علاوہ، یہ  محکمہ نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن، قومی مشن برائے خوردنی تیل-آئل پام، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا، باغبانی سے متعلق مربوط ترقی کے مشن اور بیج اور پودے لگانے کے مواد پر ذیلی مشن نیز مختلف موجودہ اسکیموں کے تحت بیج کی پیداوار اورتقسیم کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔

ضمیمہ:1

شروع سے ہی زرعی جنگلات پر ذیلی مشن کے تحت زرعی جنگلات کے فروغ کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات:

(رقم کروڑ  روپے میں)

 

نمبر شمار

ریاست کا نام

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

1

میگھالیہ

0.00

1.00

0.00

0.00

0.26

2

میزورم

0.00

0.50

1.50

1.75

1.00

3

ناگالینڈ

0.00

0.91

1.50

0.73

1.10

4

آندھرا پردیش

3.15

0.00

0.00

0.00

0.00

5

بہار

0.00

3.00

0.00

1.00

0.20

6

چھتیس گڑھ

0.00

2.50

1.50

2.00

1.00

7

گجرات

4.50

2.70

4.00

4.00

4.00

8

ہریانہ

1.75

0.00

0.00

0.00

0.00

9

ہماچل پردیش

1.15

0.487

1.00

0.83

0.75

10

جھارکھنڈ

0.00

4.00

1.00

2.00

0.00

11

جموں وکشمیر

0.00

0.61

3.00

0.00

0.75

12

کرناٹک

3.25

4.50

5.56

7.00

5.36

13

کیرالہ

0.00

2.06

0.00

0.00

0.00

14

مدھیہ پردیش

4.20

0.00

0.00

0.00

0.00

15

مہاراشٹر

0.00

4.00

2.00

0.75

1.60

16

اوڈیشہ

0.00

4.00

2.00

0.75

1.50

17

پنجاب

2.00

0.00

4.48

2.50

1.38

18

راجستھان

0.00

6.00

0.00

0.00

0.00

19

تمل ناڈو

2.50

0.00

0.00

2.31

3.34

20

تلنگانہ

0.00

0.00

0.80

0.00

0.00

21

اترپردیش

0.00

6.00

0.00

2.00

4.00

22

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ

0.00

0.00

0.00

0.00

0.50

میزان

22.50

42.27

28.35

27.62

26.73

 

 

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  ش ر۔ م ش

 

U. No.1714

 


(Release ID: 1798984) Visitor Counter : 167
Read this release in: English