بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ہینڈ لوم کی خریداری
Posted On:
10 FEB 2022 5:29PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے انتظامی ہدایات کے ذریعہ کھادی اور ولیج صنعتوں کی کمیشن کے وی آئی سی سے خصوصی خریداری کے لئے ہاتھ سے کتے ہوئے اور ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں (کھادی سامان )کی تمام اشیاکو محفوظ رکھا ہے۔ مرکزی حکومت کے محکموں کو درکار ٹیکسٹائل کی تمام اشیا میں سے کے وی آئی سی / یا ہینڈلوم کلسٹرز جیسے کوآپریٹو سوسائٹیز سیلف ہیلتھ گروپ فیڈریشنز جوائنٹ لائ ایبلٹی گروپ پروڈیوسر کمپنیز کارپوریشنز نیز پہچان کارڈ رکھنے والے بنکرز سے خصوصی خریداری کے لئے کم از کم 20فیصدکی خریداری ہینڈ لوم کی اصل اشیا میں کرنا لازمی ہوگا۔
کھاد ی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن ریلویز ،فاع ،صحت اور خاندانی بہبود کے محکموں اور نیم فوجی دستوں وغیرہ جیسے مختلف مرکزی اور ریاستی سرکار کے محکموں کو 30 جون 2017 سے سپلائی اور ڈسپوزل کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ذریعہ ریٹ کانٹریکٹ ( آر سی ) اور غیر ریٹ کانٹریکٹ کے تحت کھادی کی مصنوعات فراہم کررہا ہے۔یکم جولائی 2018سے جی ای ایم پورٹل کے شروع ہونے کے ساتھ کے وی آئی سی نے جی ای ایم پورٹل پر کھادی کی 26 اقسام کو اپ لوڈ کیا ہے۔
21-2020 کے دوران کے وی آئی سی کے ذریعہ مختلف وزارتوں / محکموں کو 50.24 کروڑروپے مالیت کی کھادی اشیا سپلائی کی گئی تھیں۔
جی ای ایم پورٹل کے مطابق سال 22-2021 میں (9فرور ی2022 تک) مرکز اور ریاستی سرکاروں کی مختلف وزارتوں / محکموں اور جی ای ایم پورٹل کے ذریعہ خریدی گئی کُل ٹیکسٹائل کا 96فیصد کھادی مصنوعات پرمشتمل ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1711
(Release ID: 1798974)
Visitor Counter : 110