صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حارتی خطوں میں لاحق ہونے والی ،نظر انداز کی گئی بیماریوں کا تیسرا عالمی دن
بھارت نے نظر انداز کی گئی حارتی خطوں میں لاحق ہونے والی بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے دنیا بھر میں 100 مقاما ت کو روشن کرنے کی عالمی تحریک میں شامل ہوا
Posted On:
31 JAN 2022 8:29PM by PIB Delhi
حارتی خطوںمیں لاحق ہونے والی نظر انداز کی گئی بیماریوں کاکل تیسرا عالمی دن منایا گیا۔ یہ دن 30 جنوری کو منایا گیا۔ حارتی خطوں میں لاحق ہونے والی نظر انداز کی گئی بیماریوں ختم کرنے کے لئے عالمی برادری کے عزم کو سامنے لانے کے ایک اہم لمحے کی شکل میں بینگنی اور نارنگی رنگو ں میں آئی کونک نئی دلی ریلوے اسٹیشن کو روشن کرکے بھارت تقریباََ 40 دیگر ملکوں کے گروپ میں شامل ہوا ۔ یہ ٹرینوں کی تعداد اور مسافروں کی نقل وحمل کے معاملے میں ملک کے سب سے مصروف ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے۔
نظر انداز کی گئی حارتی بیماریوں کا عالمی دن منانے کے لئے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے قومی سینٹر کی طرف سے منعقد کردہ ایک ورچوئل تقریب میں صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ہرمیت سنگھ گریوال نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آئی کونک نئی دلی ریلوے اسٹیشن کو روشن کرنے کا مقصد سفر کرنے والے عوام میں ان بیماریوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا اور ان بیماریوں کے خاتمے کے تئیں ہونے والی پیش رفت اور حصولیابیوں کو نمایاں کرنا تھا۔ انہوں نے حارتی خطوں میں لاحق ہونے والی نظر انداز کی گئی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے عوامی تحریک پیدا کرنے کی ضرورت پرزوردیا اورکہا کہ رویہ میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہ ہمیں اس سے مل کرلڑنا ہے اور ان بیماریوں کے خاتمے کے لئے ایک عوامی تحریک پیداکرنے کی غرض سے اسکولی بچوں ، سماجی ورکروں اور سرگرم کارکنوں کو مصروف کرنا چاہئے ۔
حارتی خطوں میں لاحق ہونے والی نظر اندا ز کی گئی بیماریاں عام طور پر وائرس ، بیکٹیریا ، پیراسائٹس، پھپھوندی اور ٹاکسن سمیت مختلف پیتھو جینس کی وجہ سے پیداہوتی ہیں۔ اس سے عالمی سطح پر 1.7 ارب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بیماریاں اس لئے نظر انداز کی گئی ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ملکوں کے صحت کے عالمی ایجنڈے سے یہ تقریباََ غائب ہیں اور کلنک اور سماجی بائیکاٹ سے جوڑے جانے کی وجہ سے یہ لگ بھگ غائب ہوگئی ہیں ۔ان بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے بھارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے این سی وی بی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوجین نے لمفیٹک فلیریاسس ، ڈینگو اور وسسیرل ، لی شیم سیئس پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ان بیماریوں کو ختم کرنے کی سمت میں ہندوستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ان بیماریوں کے بارے میں نہیں جانتے کیونکہ یہ بیماریاں غریبوں اور محروم طبقوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ہمیں ان بیماریوں کے بارے میں پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کی تشہیر کرنی چاہئے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب تمام شراکتداروں کے درمیان قریبی تال میل قائم ہو۔
جھارکھنڈ ، گجرات اور کرناٹک میں بھی اہم مقامات اور مینومینٹس کو ان بیماریوں کے خاتمے کے عزم کے حصے کے طورپر روشن کیا گیا ۔ این ڈی ٹی دن کے موقع پر جھارکھنڈ میں رانچی میں مشہور راجندرسرکل میں اور گولہ ضلع کے کلاک ٹاور کو عالمی گلابی اور نارنگی رنگوں سے روشن کیا گیا۔ وہیں بنگلور میں صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کو بھی روشن کیا گیا۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-1645
(Release ID: 1798478)
Visitor Counter : 154