جل شکتی وزارت
ہر گھر جل یوجنا
Posted On:
10 FEB 2022 6:48PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:دیہات میں رہنے والے لوگوں کے گھروں میں پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی بڑھتی ہوئی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے، اگست 2019 سے، بھارتی حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر، سبھی دیہی گھروں اور سرکاری اداروں کو نل کے پانی کی فراہمی کے لیے اسکولوں،آنگن واڑی مراکز،آشرم شالاؤں (قبائلی رہائشی اسکولوں)، صحت مراکز، گرام پنچایت کی عمارت وغیرہ میں جل جیون مشن نافذ کر رہی ہےتاکہ 2024 تک ہر گھر جل پانی پہنچایا جاسکے جس مشن پر 3.60 لاکھ کروڑ روپے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس میں 2.08 لاکھ کروڑحصہ مرکزی سرکار کا ہے۔
جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 18.93 کروڑ دیہی گھروں میں سے، 3.23 کروڑ (17فیصد) کنبوں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی جانکاری تھی۔اب تک، گزشتہ 29 مہینوں میں 5.72 کروڑ (29.63فیصد) دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح،آج تک،ملک کے 19.28 کروڑ دیہی گھروں میں سے، 8.95 کروڑ (46.41فیصد) کنبوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی خبر ہے۔ اب تک 8.45 لاکھ (82فیصد) اسکولوں اور 8.64 لاکھ(77فیصد) آنگن واڑی مراکز اور 3.40 لاکھ (74فیصد) صحت مراکز/ گرام پنچایت عمارتوں وغیرہ میں نل کے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جاچکا ہے۔
دیہی گھروں، اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز وغیرہ میں نل کے پانی کے کنکشن کی ریاستوں/اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، ضلع اور گاؤں کے لحاظ سے صورتحال، جیسا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بتائی گئی ہےاور یہ جے جے ایم ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے:
https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx
نل کے پانی کی یقینی فراہمی کے ساتھ،جے جے ایم دیہی برادری، بالخصوص خواتین کے لیے ’زندگی میں آسانی‘ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ گھر کے احاطے میں پینے کے صاف پانی کی یقینی دستیابی صحت کو بہتر بنائے گی اور اس طرح دیہی آبادی کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری آئے گی اور دیہی خواتین خصوصاً لڑکیوں کی مشقت میں بھی کمی آئے گی جو پانی گھر لانے کے لیے طویل سفر طے کرتی ہیں۔مشن کے نفاذ کے ساتھ، آمدنی پیدا کرنے کے مواقع میں خواتین کی حصہ داری میں بھی بہتری کی امید ہے جس سے لڑکیوں کے اسکول کے دنوں میں ہونے والے نقصان اوراس کے صحت پر پڑنے والےمضر اثرات میں بھی کمی آئے گی۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.1640
(Release ID: 1798466)
Visitor Counter : 141