صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گردے کے امراض کے لئے علاج کی سہولیات
Posted On:
11 FEB 2022 5:49PM by PIB Delhi
مطالعاتی رپورٹ ‘‘ ہندوستان : ملک کی ریاستوں کی صحت ’’ – ہندوستان میں ریاستی سطح پر امراض لاحق ہونے والے وزن سے متعلق پہل قدمی ،طبی تحقیق کی ہندوستانی کونسل ( آئی سی ایم آر ) نے 2017 میں کی تھی۔ دائمی گردے کی بیماریوں کے تعلق سے معذوری کی تطبیق سے متعلق زندگی کے سال (ڈی اے ایل وائی ) نے تناسب کی تبدیلی 1990 میں 0.8 فیصد جبکہ 2016 میں 1.6 فیصدتھی۔
2016 میں پردھان منتری قومی ڈائلیسس پروگرام ( پی ایم این ڈی پی ) کی شروعات کی گئی تھی ،جس کا مقصد ملک کے ضلع اسپتالوںمیں غریبی کی لکیر سے نیچے ( بی پی ایل ) کےتمام مریضوں کو مفت ڈائیلیسس خدمات فراہم کرنا تھا۔ پی ایم این ڈی پی کے تحت بی پی ایل مریضوں کو قومی صحت مشن ( این ایچ ایم ) کی ماتحتی میں ریاستی حکومتوں کو مفت ڈائلیسس خدمات کی فراہمی کے لئے مدد کی جاتی ہے۔مالی مدد، سالانہ پروگرام کے نفاذکے منصوبوں (پی آئی پیز) کے تحت معاملوں میں اضافے کی بنیاد پر ریاستو ں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول تجاویز پر مبنی ہے۔
پی ایم این ڈی پی کاکل 35 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 569 اضلاع کے 1045 مراکز میں 7129 ہیمو ڈائلیسس مشینیں لگا کر نفاذ کیا گیا ہے۔اس سے متعلق تفصیلات ضمیمے میں فراہم کی گئی ہے۔
گردے کی بیماریوں کا علاج آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( پی ایم جے اے وائی ) کے تحت بھی دستیاب ہے۔ مالی مدد، راشٹریہ آروگیہ ندھی کی سرپرست اسکیم اور وزیرصحت کی صوابدید گرانٹ ( ایچ ایم ڈی جی ) کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے کنبوں سے تعلق رکھنے والے غریب مریض اور گردے کی بیماریوں سمیت جان لیوا بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ ایچ ایم ڈی جی کے تحت علاج کی لاگت کا ایک حصہ اد ا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ 125000 اور آر اے ایم کی سرپرست اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا( پی ایم ڈی جی پی ) کے تحت تمام افراد کے لئے سستی قیمتوں پر معیاری جنرک ادویات دستیاب کرائی جاتی ہیں۔
پی ایم این ڈی پی کے تحت کام کر رہے ڈائلیسس مرکز کی ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر تفصیلات
نمبرشمار
|
ریاست کا نام
|
دسمبر 2021 تک کام کر رہے ڈائلیسس مراکزکی کل تعداد
|
1
|
انڈمان نکوبارجزائر
|
5
|
2
|
آندھر ا پردیش
|
41
|
3
|
اروناچل پردیش
|
4
|
4
|
آسام
|
31
|
5
|
بہار
|
35
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
8
|
8
|
ڈی ڈی اور ڈی این ایچ
|
2
|
9
|
دلی
|
7
|
10
|
گوا
|
14
|
11
|
گجرات
|
61
|
12
|
ہریانہ
|
19
|
13
|
ہماچل پردیش
|
15
|
14
|
جموں وکشمیر
|
21
|
15
|
جھارکھنڈ
|
19
|
16
|
کرناٹک
|
167
|
17
|
کیرالہ
|
92
|
18
|
لداخ
|
2
|
19
|
لکشدیپ
|
2
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
57
|
21
|
مہاراشٹر
|
47
|
22
|
منی پور
|
7
|
23
|
میگھالیہ
|
0
|
24
|
میزورم
|
3
|
25
|
ناگالینڈ
|
3
|
26
|
اوڈیشہ
|
31
|
27
|
پڈوچیری
|
2
|
28
|
پنجاب
|
29
|
29
|
راجستھان
|
33
|
30
|
سکم
|
3
|
31
|
تمل ناڈو
|
121
|
32
|
تلنگانہ
|
43
|
33
|
تریپورہ
|
7
|
34
|
اترپردیش
|
54
|
35
|
اتراکھنڈ
|
9
|
36
|
مغربی بنگال
|
50
|
میزان
|
1045
|
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-1603
(Release ID: 1798257)
Visitor Counter : 196