صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بچوں کے لیے تغذیہ بخش خوراک اور صحت مند زندگی

Posted On: 11 FEB 2022 5:47PM by PIB Delhi

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:بھارتی حکومت، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے مختلف وزارتوں/محکموں کی متعدد اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے تاکہ غذائیت سے متعلق مختلف پہلوؤں کو حل کیا جا سکے اور خاص طور پر ملک بھر میں بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپورخوراک اور صحت مند زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ ملک میں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے  بھارتی حکومت کے ذریعہ پوشن ابھیان، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا،آنگن واڑی خدمات اسکیم اور امبریلا انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم کو  براہ راست طریقہ کار کی حیثیت سے اپنایا جاتا ہے۔

آئی سی ڈی ایس کے ذریعے سال میں 300 دن کے اصولوں کے مطابق  مستفدین کےمختلف زمروں کو اضافی غذائیت کی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔یہ  تفصیل  درج ذیل  اعداد و شمار کی شکل میں فراہم کی گئی ہے۔

پوشن ابھیان کے تحت’راشٹریہ پوشن ماہ‘ اور ’پوشن پکھواڑا‘ ہر سال بالترتیب ستمبر اور مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد غذائیت اور صحت بخش خوراک وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیاں جیسے ’’ایٹ رائٹ انڈیا‘‘ مہم کو بھی اس مقصد کے ساتھ نافذکیا جاتا ہے کہ اسکول کے بچوں اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی میں’صحت مند کھانے‘’محفوظ کھانے‘ اور’پائیدار طور پر کھانے‘کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے۔

ملک بھر میں خاص طور پر بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک اور صحت مند زندگی کو فروغ دینے کے لیے دیگر اسکیمیں  درج ذیل ہیں:

پردھان منتری پوشن شکتی نرمان (پی ایم پوشن) اسکیم جو پہلے ’اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کے لیے ’قومی پروگرام‘ کے نام سے جانی جاتی تھی سرکاری اور سرکارکی امدادسے چلنے والے اسکولوں میں کلاس ایک سے آٹھویں کلاس  تک میں پڑھنے والے تمام اسکولی بچوں کا احاطہ کرتی ہے۔

خوراک کے تحفظ سے متعلق قومی ایکٹ (این ایف ایس اے) کا شیڈول II، اس اسکیم کے تحت پرائمری کے لیے 450 کیلوریز اور 12 گرام پروٹین اور 700 کیلوریز اور 20 گرام پروٹین اپرپرائمری کلاس کے بچوں کے لئے گرم پکا ہوا کھانا اس اسکیم کے تحت لازمی قرار دیتا ہے۔ یہ اسکیم دالوں، سبزیوں، خوردنی تیل اور مصالحہ جات کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے تمام کام کے دنوں میں پرائمری  کے لیے 4.97 روپےاور اپر پرائمری کے لیے 7.45 روپےفی بچہ فی دن کھانا پکانے کی لاگت بھی فراہم کرتی ہے۔

 

 

نمبر شمار

زمرے

خوراک کی اقسام

 

بچے(6 سے36 ماہ )

بچوں کے لئےگھر کا راشن لیں جو توانائی کی 500 کیلوریز اورپروٹین کی شکل 12 سے15 گرام پر مشتمل  ہو۔

 

غذائیت کی کمی سے دوچار(6سے 36 ماہ کے بچے)

توانائی کی 800کیلوریز اور 20-25 گرام کی ا ضافی خوراک کے ساتھ اسی طرز کی خوراک جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے ۔

 

(3سے6 سال کی عمر کے بچے)

دودھ ،کیلا، موسمی، پھل وغیرہ کی شکل میں صبح کا ناشتہ اور گرم پکا ہوا کھانا۔

 

3سے6 سال کی عمر کے تغذیہ کی کمی  کے شکار بچے

چھوٹے پیمانے پر تغذیہ فراہم کرنے والی مخصوص خوردنی اشیاء یابڑے پیمانے پر توانائی فراہم کرنے والی خوردنی اشیاء۔

 

حاملہ خواتین اور دیکھ بھال کرنے والی  مائیں

چھوٹے پیمانے پر تغذیہ فراہم کرنے والی مخصوص خوردنی اشیاء یابڑے پیمانے پر توانائی فراہم کرنے والی خوردنی اشیاء کی شکل میں راشن لیں۔

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.1607

 



(Release ID: 1798256) Visitor Counter : 419


Read this release in: English