زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی جنگل بانی اور باغبانی کو فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2022 5:26PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہودکےمرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:
زرعی جنگلات پر ذیلی مشن (ہر میدھ پر پیڈ) اسکیم2016-17 میں شروع کی گئی تھی تاکہ کسانوں کو اضافی آمدنی حاصل کرنے اور ان کے کاشتکاری کے نظام کو زیادہ موسمیاتی لچکداراورموافق بنانے میں مدد کرنے کے لئے فصلوں/ فصل کے نظام کے ساتھ ساتھ کھیتی کی زمین پر شجر کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔سردست یہ اسکیم مہاراشٹر سمیت 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کی جارہی ہے۔اسکیم کے تحت کسانوں کو نرسری کی نشوونما، حد بندی میں کی جانے والی شجر کاری اور نمایاں درختوں کی انواع و اقسام کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے امداد دی جاتی ہے۔بلاک شجرکاری، دیگرباتوں کے ساتھ ، پھلوں والے درخت، درختوں سے پیدا ہونے والے تیل کے بیج، دواؤں اور خوشبودار پودے، لکڑی کی اقسام کے علاوہ ریشم اور لاکھ پالنے والےدیسی پودوں کو فروغ دیا جاسکے تاکہ کاشتکاروں کو اس کا جلد معاوضہ مل سکے۔
باغبانی کے فروغ کے معاملے میں، باغبانی سےمتعلق ترقی کے مربوط مشن(ایم آئی ڈی ایچ)کے تحت مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیم کو 2014-15 سے نافذ کیا جارہا ہےجس میں پھل، سبزیاں، جڑ اور ٹیوبر فصلیں، مشروم، مسالے، پھول، خوشبودار پودے، ناریل، کاجو، کوکو اور بانس شامل ہیں۔ تاکہ باغبانی کے شعبے کی مجموعی ترقی ہوسکے۔ تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ایم آئی ڈی ایچ کےتحت آتی ہیں۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.1599
(ریلیز آئی ڈی: 1798234)
وزیٹر کاؤنٹر : 115