محنت اور روزگار کی وزارت

'روزگار اور ہنر کے ماحول' کو مضبوط بنانے کے لیے ملک کے اعلیٰ جاب پورٹلز کے ساتھ میٹنگ

Posted On: 10 FEB 2022 8:07PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پروجیکٹ کو ایک مشن موڈ پروجیکٹ کے طور پر لاگو کر رہی ہے تاکہ روزگار سے متعلق مختلف خدمات جیسے جاب میچنگ، کیرئیر کاؤنسلنگ، ووکیشنل گائیڈنس، اسکل ڈیولپمنٹ کی معلومات فراہم کرنے والے کورسز، آپرنٹس شپ، انٹرن شپ وغیرہ فراہم کی جا سکیں ۔ این سی ایس کے تحت خدمات آن لائن دستیاب ہیں جو 2015 میں عزت مآب وزیر اعظم نے قوم کے لیے وقف کی تھیں۔ اس پورٹل پر دستیاب تمام خدمات تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے مفت ہیں۔ ان اسٹیک ہولڈروں میں ملازمت کے متلاشی، آجر، تربیت فراہم کرنے والے اور جگہ کا تعین کرنے والی تنظیمیں شامل ہیں۔ این سی ایس پورٹل کو براہ راست یا کیرئیر سینٹر (ایمپلائمنٹ ایکسچینج)، کامن سروس سینٹر، پوسٹ آفس نیٹ ورک، موبائل، سائبر کیفے وغیرہ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے آج یعنی 10 فروری 2022 کو ہندوستان میں روزگار اور ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کے اعلیٰ نجی جاب پورٹلز کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔

محنت اور روزگار کےسکریٹری نے اپنے صارفین کے لیے ملازمت اور ہنر سے متعلق مواقع کو بہتر بنانے کے لیے پورے ماحول کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت کے وژن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ وزیر خزانہ کے ذریعہ بجٹ میں کئے گئے  اعلان کے مطابق کیا ہے، ادیم، ای شرم، این سی ایس اور اسیم پورٹل کو آپس میں جوڑا جائے گا۔

میٹنگ میں نوکری، مونسٹر،، لنکڈان، انڈیڈ، ٹائمس جاب، کویس کارپ لمیٹڈ، ایچ ٹی ٹائمس، فریشرس ورلڈ (ٹیم لیز کی کمپنی)، کویکرجابس، پورشیا، فریشرس لائیو، ہائرمی،فرسٹ جاب جیسے اعلیٰ نجی جاب پورٹلز کے نمائندوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اس کی تعریف کی۔

محنت اور روزگار کی وزارت کے سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ صنعت کی سرکردہ تنظیموں جیسے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، فیڈریشن آف انڈین کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسز کمپنیز (نیسکام) جیسی معیاری تنظیموں نے بھی ملک میں روزگار اور ہنرمندی کے ماحول کو مضبوط بنانے کے موضوع پر اتفاق کیا ہے۔

محنت اورروزگار کی وزات کے سکریٹری نے تمام صنعتوں میں روزگار اور ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کے لیے نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل کی رسائی کو بڑھانے کے لیے وزارت کے وژن کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ای شرم، ادیم اور اسیم پورٹل کے ساتھ جوڑنے پر بھی زور دیا۔ شرکاء کو این سی ایس پر آسانی سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ای پی ایف او اور ای شرم کے ذریعہ جاری کردہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) سے فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت کے اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ن ر۔ ف ر

 

U. No.1596



(Release ID: 1798228) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi