خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی ورکروں کیلئے اسکیمیں

Posted On: 11 FEB 2022 5:39PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آنگن واڑی خدمات بھارت سرکار کا ایک اہم پروگرام ہے جس کے تحت آنگن واڑی ورکروں (اے ڈبلیو ڈبلیو ورکروں)اور ہیلپرس(اے ڈبلیو ایچ) کے بڑے نیٹ ورک کے ذریعہ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ترقی اور  6-0سال کے بچوں  کوابتدائی بچپن کی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو حسب ذیل فوائد فراہم کئے جارہے ہیں۔

  • اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ کو فی ماہ طے شدہ اعزازی رقم ادا کی جاتی ہے جس کا فیصلہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے ۔ حکومت نے اے ڈبلیو ڈبلیو کی رقم 01-10-2018 کواعزازی رقم تین ہزار روپے سے بڑھا کر 4500 روپے کی۔ منی اے ڈبلیو سی پر 2250 روپے اے ڈبلیو ڈبلیو سے 3500 روپے ماہانہ تک اے ڈبلیو ایچ 1500 روپے سے 2250روپے فی مہینہ اوراے ڈبلیو ایچ کو250 روپے ماہانہ اوراے ڈبلیو ڈبلیو کو500 روپے ماہانہ کی کارکردگی سے منسلک ترغیب متعارف کرائی۔
  • بھارت سرکار کی جانب سے ان ورکروں کو دی جانے والی مالی ترغیبات  کے علاوہ بیشتر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اپنے ہی وسائل سے ان ورکروں کو مالی ترغیبات دے رہی ہیں ۔
  • چھٹی:اے ڈبلیو ڈبلیو /اے ڈبلیو ایچ کو میٹر نٹی چھٹی کے 180 دنوں کی عدم موجودگی کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہےاور 20 دن کی سالانہ چھٹی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
  • ایوارڈ:اے ڈبلیو ڈبلیو کو تحریک دینے کی غرض سے اور اچھے رضاکارانہ کام کو تسلیم کرتے ہوئے اے ڈبلیو ڈبلیو کے لئے ایوارڈ کی ایک اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ اسکیم قومی اور ریاستی دونوں سطح پر ہے۔ یہ ایوارڈ  اے ڈبلیو ڈبلیو کے لئے نقد 50 ہزار روپے اور ایک  توسیفی سرٹیفکیٹ اور اے ڈبلیو ایچ کے لئے 40 ہزار روپے پر مشتمل ہے۔
  • یونیفارم یعنی وردی:حکومت نے دو یونیفارم کی ایک گنجائش رکھی ہے۔(ہر ساڑی/سوٹ پر سالانہ @500 روپے
  • ریاستی سرکاروں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجاز اے ڈبلیو ڈبلیو/اے ڈبلیو ایچ کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرے کہ وہ 60 سال کی عمر حاصل کرنے پر ایک یقینی ماہانہ پنشن حاصل کرنے کے لئے رضاکارانہ بنیاد پر پردھان منتری شرم یوگی ،من دھن (پی ایم ۔ایس وائی ایم) پنشن اسکیم کے تحت خود کا رجسٹریشن کرائیں۔
  • 50 لاکھ روپے کے ذاتی حادثے کے احاطے کے ساتھ کوویڈ-19 سے لڑنے والے حفظان صحت کے ورکروں کیلئے پردھان منتری کلیان پیکج(پی ایم جی کے پی) انشورنس اسکیم بھی آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے لئے بڑھائی گئی ہے جو کوویڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال اور براہ راست ان کے رابطے میں آئے ہوں اور اس کے ذریعہ انہیں ایسے مریضوں کی وجہ سے اثر ہوا ہو لیکن یہ رعایت کچھ شرطوں کو پورا کرنے کے ساتھ دی جائے گی۔

پوشن ابھیان کے تحت آنگن واڑی ورکرس(اے ڈبلیو ڈبلیو) کو فعال خدمات کی فراہمی کے لئے سرکار کی ای مارکٹ (جی ای ایم) کے ذریعہ خریدے گئے اسمارٹ فون کی سہولت کے ساتھ ٹیکنکلی طور پر بااختیار بنایا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ کل 11.03 لاکھ اسمارٹ فون خریدے گئے جس میں چھتیس گڑھ کی ریاست شامل ہے۔ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعتبار سے خریدے گئے اسمارٹ فون کی تفصیلات ضمیمہ ایک میں ہے۔

آنگن واڑی ورکروں کے ذریعہ پوشن ابھیان ڈیجی ٹائزاور خود بہ خود فیزیکل رجسٹر کی موبائل ایپلیکشن کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے اے ڈبلیو ڈبلیو اور اے ڈبلیو ایچ کو وقت بچانے میں مدد ملی ہے اور ان کے کام کی کوالٹی بہتر ہوئی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان کی رئیل ٹائم نگرانی کو اجازت دی گئی ہے ۔

سردست آنگن واڑی ورکروں میں اسٹاف ورکنگ کے لئے فراہم کی گئی اعزازی رقم مختلف نوعیت کے جائزے کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

ضمیمہ:1

خریدے گئے اسمارٹ فون کی رپورٹ کی صورتحال

 

نمبر شمار

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دستیاب

1

انڈو مان اینڈ نکوبار جزائر

795

2

آندھراپردیش

61005

3

اروناچل پردیش

149

4

آسام

67410

5

بہار

121174

6

چندی گڑھ

496

7

چھتیس گڑھ

29942

8

 دادراور نگر حویلی اینڈ دمن اور دیو

444

9

دہلی

11500

10

گوا

1413

11

گجرات

58261

12

ہریانہ

0

13

ہماچل پردیش

20725

14

جموں و کشمیر

31174

15

جھارکھنڈ

12399

16

کرناٹ

72049

17

کیرالہ

36435

18

لداخ

1300

19

لکشدیپ

80

20

مدھیہ پردیش

27817

21

مہاراشٹر

120685

22

منی پور

2600

23

میگھالیہ

3640

24

میزورم

2479

25

ناگالینڈ

4409

26

اوڈیشہ

81165

27

پڈوچیری

939

28

پنجاب

0

29

راجستھان

22887

30

سکم

1442

31

تمل ناڈو

59488

32

تلنگانہ

38984

33

تری پورہ

10735

34

اترپردیش

177916

35

اتراکھنڈ

21809

36

مغربی بنگال

0

میزان

1103746

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1595

 



(Release ID: 1798224) Visitor Counter : 151


Read this release in: English