وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی گیروں کی بہبود کی قومی اسکیم

Posted On: 11 FEB 2022 6:33PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیریئنگ وزارت  کے تحت  ماہی پروری کے محکمہ نے  مرکزکی حمایت یافتہ  اسکیم ’ نیلگوں انقلاب: انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ آف فشریز‘ کو 16-2015 سے 20-2019 تک 5 سال کی مدت کے لیےنافذ  کیا ہے اور ’’ ماہی گیروں کی بہبود کی قومی اسکیم ‘‘ اس اسکیم کے جزو میں سے ایک ہے۔ مذکورہ اسکیم 31 مارچ 2020 کو ختم ہو گئی ہے۔

فی الحال، محکمہ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے ایک فلیگ شپ پروگرام کو نافذ کر رہا ہے- جو کہ ماہی گیری کے شعبے کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے ذریعے نیلگوں انقلاب  لانے کی اسکیم ہے جس کے تحت تماریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں  21-2020 سے 25-2024 تک 5 سال کی مدت کے لیے 20,050 کروڑ روپے کی  اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔   پی ایم ایم ایس وائی نے دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود سے متعلق سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا ہے یعنی (i) ماہی گیری پر پابندی/ ناسازگارمدت  کے دوران سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ فعال روایتی ماہی گیر خاندانوں کے لیے ذریعہ معاش اور غذائی امداد۔ اس جزو کے تحت ماہی گیری پر پابندی /نامناسب مدت پر مشتمل تین ماہ کےلیے   4500روپئے فی ماہی گیر جس میں3000 روپے فی ماہی گیرسرکار  اور 1500روپئے فیض اٹھانےوالے کی طرف  سے دیے جائیں گے اور (ii) ماہی گیروں کے لیے بیمہ جیسی مددفراہم کی جاتی ہے ۔ ماہی گیروں کے لیے انشورنس کوریج میں شامل ہے (i) حادثاتی موت یا مستقل مکمل معذوری کی صورت میں  5,00,000 روپے کی ادائیگی ۔(ii) مستقل جزوی معذوری کے لیے 2,50,000/- روپے اور (iii) حادثے کی صورت میں اسپتال میں داخل ہونے کے اخراجات کے لیے 25000روپئے کی انشورنس کوریج ملک  میں 18-2017 سے 22-2021 (اب تک) ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے قومی اسکیم کے نفاذ کے لیے مرکزکے  حصہ کے 369.55 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ اس میں 18-2017 سے 20-2019 کی مدت کے دوران نیلگوں انقلاب پر سی ایس ایس کے تحت 224.12 کروڑ روپے اور پی ایم ایم وائی اسکیم کے تحت  21-2020 سے 22-2021 (31 جنوری 2022 تک) 145.43 کروڑ روپے شامل ہیں ۔

’ نیلگوں انقلاب :ماہی گیری کی مربوط ترقی اور بندوبست ‘ سے متعلق  سی ایس ایس کی اسکیم کے تحت محکمہ نے 11.60 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے اور 18-2017 سے 20-2019 کی مدت کے  دوران فعال ماہی گیروں کے لیے گروپ ایکسیڈنٹ انشورنس کے تحت اوسطاً 36,13,438 مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ پی ایم ایم ایس وائی  کے تحت، 21-2020 سے 22-2021 (اب تک) کے دوران 22,14,893 مستفیدین کو انشورنس کوریج فراہم کرنے کے لیے 14.68 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اوسطاً 2,97,789 ماہی گیروں نے سال 18-2017 اور 20-2019 کے درمیان ماہی گیری پر پابندی/ نامناسب مدت کے دوران سیونگ کم ریلیف اسکیم کے تحت امداد حاصل کرنے کے لیے’ نیلگوں انقلاب :ماہی گیری کی مربوط ترقی اور بندوبست ‘ کے تحت  سالانہ بنیاد پر اندراج کیا ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی  کے تحت 21-2020 کے دوران 1,34,733 ماہی گیروں نے  ماہی گیری پر پابندی /نامناسب مدت  کے دوران ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کے لیے سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ فعال روایتی ماہی گیروں کے خاندانوں کے لیے ذریعہ معاش اور غذائی امداد کی سرگرمی کے تحت 22-2021 (اب تک) کے دوران 6,48,462 ماہی گیروں نے اندراج کیا ہے۔

یہ معلومات  ماہی پروری،مویشی پروری  اور ڈیریئنگ  کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1573)



(Release ID: 1798168) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Tamil