وزارت دفاع
گروڑ ریجی منیٹل تربیتی مرکز فضائیہ اسٹیشن چاندی نگر میں میرون بیریٹ تقریبی پریڈ
Posted On:
12 FEB 2022 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 فروری 2022:
گروڑ فورس کے 127 فضائیہ کے خصوصی فورسیز آپریٹیوز کی تربیت کے کامیاب اختتام کا جشن منانے کے لیے مؤرخہ 12 فروری 2022 کو گروڑ ریجی مینٹل تربیتی مرکز (جی آر ٹی سی)، فضائیہ اسٹیشن چاندی نگر میں مرون بیریٹ تقریبی پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مہمان خصوصی کے طور پر ایئر وائس مارشل پی ایس کرکرے، سینئر آفیسر انچارج انتظامیہ، ہیڈکوارٹر مغربی فضائیہ کمان نے پریڈ کا جائزہ لیا۔
ونگ کمانڈر ترلوک شرما، کمانڈینٹ جی آر ٹی سی نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا اور تربیت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مختصر جانکاری دی۔
مہمان خصوصی نے گروڑ ریجی مینٹل تربیتی مرکز سے گروڑ کمانڈوز کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ نوجوان گروڑ کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سلامتی سے متعلق بدلتے ہوئے منظرنامے کے ساتھ تال میل پیدا کرنے کے لیے خصوصی دستوں کی مہارت اور تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کامیاب گروڑ تربیت پانے والوں کو مرون بیریٹ، گروڑ پرفیشینسی بیج اور اسپیشل فورسیز ٹیب پیش کیے اور تربیت حاصل کرنے والے ہونہار افراد کو ٹرافیاں تقسیم کیں۔ایل اے سی سوریہ ونشی شیو چرن ارجن کو بہتر آل راؤنڈر ٹرافی دی گئی۔
پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران، گروڑ کمانڈوز نے کامبیٹ فائرنگ، ہاسٹیج ریسکیو، فائرنگ ڈرل، ازالٹ ایکسپلوزیوز، آبسٹیکل کراسنگ ڈرل، وال کلائمبنگ، سلدرنگ، ریپلنگ اور ملٹری مارش آرٹس جیسی مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
مرون بیریٹ تقریبی پریڈ گروڑ کے لیے یہ فخر اور حصولیابی کا لمحہ ہے، جو ان کی تربیت کے کامیاب اختتام اور ’ینگ اسپیشل آپریٹرس‘ کے خصوصی دستے میں شامل ہونے کی تبدیلی کااشارہ ہے۔
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1562
(Release ID: 1798053)
Visitor Counter : 139