وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

سردپانی میں ماہی پروری

Posted On: 11 FEB 2022 6:23PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیرئینگ کی وزارت ماہی پروری کا محکمہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں21-2020 سے 25-2024 تک 5 سال کی مدت کے لیے 20,050 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری  سے  پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)کے نام سے  ایک فلیگ شپ اسکیم نافذ کر رہا ہے ۔پی ایم ایم ایس وائی دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سرد  پانی میں  ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے جس میں ٹراؤٹ فش ہیچریز کے قیام، ریس ویز کی تعمیر، ٹراؤٹ پالنے کے یونٹس کے لیے ان پٹس ، نئے تالابوں کی تعمیر، ری سرکولیٹری ایکواکلچرسسٹم (آر اے ایس) کے قیام، فش کلچر کےلیے کیج کے قیام اور مچھلی پکڑنے کےبعد کے بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات   پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ 21-2020 کے دوران اور موجودہ مالی سال (22-2021) میں  19586.27 لاکھ روپے کی کل لاگت پر  پروجیکٹ کی تجاویز کو منظوری دی گئی ہے جس میں سرد  پانی میں  ماہی پروری  کا فروغ  شامل ہے جس میں رینبو ٹراؤٹ مچھلی کے پکڑنے  کے بعد کی ترقی، نقل و حمل، فروغ اور برانڈنگ کی سہولیات شامل ہیں۔ منظور شدہ تجاویز/جاری کیے گئے فنڈز کی مرکزکے زیرانتظام علاقے / ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت کولڈ واٹر فشریز کی ترقی کے لیے 21-2020 اور 22-2021 کے دوران منظور شدہ پروجیکٹ تجاویز کیم مرکزکے زیرانتظام علاقے /ریاست وار تفصیلات۔

(لاکھ روپئے میں)

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

پروجیکٹ کی مجموعی لاگت

جاری کیا گیا کل فنڈ

1.

آندھراپردیش

1864.20

503.33

2.

ہماچل پردیش

4434.57

1135.44

3.

جموں وکشمیر

5397.99

2028.05

4.

لداخ

744.60

139.05

5.

سکم

2825.31

555.21

6.

اتراکھنڈ

4319.60

1830.01

Total

19586.27

6191.09

 

یہ معلومات ماہی پروری ،مویشی پروری  اور ڈیریئنگ کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1552)

 

 



(Release ID: 1797994) Visitor Counter : 115


Read this release in: English