خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لڑکیوں کے اسکول چھوڑنے کےمسئلہ سے نمٹنے کے لیے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2022 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 11 فروری 2022:

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ  بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) اسکیم کا مقصد بچوں کے مائل بہ انحطاط جنسی تناسب (سی ایس آر)  اور لڑکیوں و خواتین کی اختیارکاری سے متعلق مسائل کےحل تلاش کرنا ہے۔ اس اسکیم کے مقاصد میں صنفی تعصب پر مبنی جنسی انتخابی عمل کو روکنا، بچیوں کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانا اور بچیوں کی تعلیم اور شراکت داری کو یقینی بنانا شامل ہیں۔  اس اسکیم کے کلیدی عناصر میں ملک گیر میڈیا اور بیداری مہم اور 405 منتخبہ اضلاع میں کثیر شعبہ جاتی مداخلت شامل ہیں۔ سیکنڈری سطح پر اسکول چھوڑنے والی لڑکیوں کے از سر نو داخلہ کے لیے ضلعی سطح پر مہمات/ بیداری سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، بی بی بی پی اسکیم  میں بچیوں کی تعلیم کے لیے ترغیب فراہم کرانے کی غرض سے، کثیر شعبہ جاتی مداخلت کے تحت ضلعی سطح پر اقلیتی برادری کی طالبات کی عزت افزائی/ انعام/ اعتراف کی تجویز رکھی گئی  ہے۔

وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے ملک بھر میں معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لیے،  2018۔19 سے نافذ العمل سمگر شکشا کی اسکیم نافذ کر رہا ہے۔ یہ اسکولی تعلیم کے شعبہ کے لیے ایک جامع پروگرام ہے جس کے تحت پری اسکول سے لے کر بارہویں درجہ تک احاطہ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد اسکولی تعلیم کی تمام تر سطحوں پر مبنی بر شمولیت اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔

سمگر شکشا اسکیم کے تحت، اکویٹی کے لیے ریاست کے مخصوص پروجیکٹوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اکویٹی کے تحت مختلف مداخلتوں کے لیےریاست کےمخصوص پروجیکٹوں میں لڑکیوں کے داخلے، برقرار رکھنے ، حوصلہ افزائی سے متعلق کیمپوں کا اہتمام، صنفی حساسیت ماڈیولس، وغیرہ کو فروغ دے کر لڑکیوں کے لیے رسائی میں اضافہ، برقرار رکھنا اور معیاری تعلیم پر زور دیا گیا ہے۔متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی قابل عمل تجویز کی شرط پر ریاستوں کو معیار کے تحت فلیکسی فنڈ کی تخصیص کے مطابق ریاست میں مخصوص منصوبوں کے تحت مالی تعاون بھی فراہم کیا جا تاہے۔ اس طرح کے پروجیکٹوں میں زندگی کی ہنرمندیاں، بیداری پروگرام، انسینریٹرس، سینٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں، وغیرہ جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سمگر شکشا کے تحت، تمام لڑکیوں کے ہاسٹلوں میں انسینریٹر اور سینٹری پیڈ ونڈنگ مشینوں کی فراہمی کو منظوری دی گئی ہے۔

 

***

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1530


(ریلیز آئی ڈی: 1797905) وزیٹر کاؤنٹر : 169
یہ ریلیز پڑھیں: English