کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کمیاب جینیاتی عوارض کے لیے ، ادویات کی اندرون ملک تیاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 11 FEB 2022 7:45PM by PIB Delhi

 

ملک کو ادویہ سازی میں آتم نربھر بنانے کے لیے ادویہ سازی کا محکمہ، ادویہ سازی کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے جس کی مجموعی مختص مالیہ کی لاگت 15000 کروڑ روپئے اور اس کی مدت مالی برس 21-2020 سے لے کر مالی برس 29-2028 تک ہے۔یہ اسکیم تین مختلف زمروں کے تحت ادویہ سازی کے سامان کا احاطہ کرتی ہے۔ زمرہ-1 کے تحت مصنوعات کے حصے میں سے آرفن ادویہ ہیں جن میں کمیاب بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں۔ یہ اسکیم ان کی بڑھتی ہوئی فروخت کی بنیاد پر 6 سال کے لیے  مراعات فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1536



(Release ID: 1797895) Visitor Counter : 119


Read this release in: English