وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
قومی ڈیری منصوبہ اور این ڈی ڈی بی کے سی اے جی حساب کی جانچ پڑتال
Posted On:
11 FEB 2022 6:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 فروری 2022:
ماہی گیری ، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ سی اے جی ٹیم نے شریجا مہیلا ملک پروڈیوسر کمپنی کے ذیلی پروجیکٹ پائلٹ ڈور اسٹیپ آرٹی فیشل انسیمنیشن ڈلیوری سروسز (پی اے آئی ڈی ایس) میں 2.74 کروڑ روپئے کی فضول خرچی پر ایک ڈرافٹ پیرا کے بارے میں مطلع کیا ہے اور نقطہ کے لحاظ سے وضاحت کی درخواست کی ہے۔
این ڈی ڈی بی کے جواب کے پیش نظر، اس محکمہ نے مؤرخہ 25 نومبر 2021 کو انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کو نقطہ کے لحاظ سے وضاحت ارسال کی۔ نقطہ کے لحاظ سے ارسال کیے گئے جواب کا مختصر خلاصہ مندرجہ ذریل ہے:
- سی اے جی کے اس نقطہ پر کہ شریجا ایم ایم پی سی اور آندھرا پردیش لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے پی ایل ڈی اے) کے مابین کام کاج کے معاملے میں وضاحت کے بغیر پروجیکٹ کی منظوری سے سرگرمیوں کی نقل کے معاملات سامنے آئیں گے، یہ جواب دیا گیا کہ این ڈی پی کے تحت شریجا ملک پروڈیوسر کمپنی (ایس ایم پی سی) کے ذریعہ چتوڑ ضلع میں صرف پائلٹ ڈور اسٹیپ آرٹی فیشل انسیمنیشن (اے آئی) پروگرام انجام دیا گیا۔ سائنٹفک اصولوں کے مطابق، ہر ایک قابل افزائش مویشی کے حمل ٹھہرنے کے لیے اوسطاً 2۔3 مرتبہ مصنوعی عمل کے سائنٹفک طریقہ (اے آئی)کی ضرورت ہوگی ہے؛ اسی طرح، اے پی ایل ڈی اے کے ذریعہ حقیقی احاطہ کا تخمینہ محض 45 فیصد تھا جبکہ 90 فیصد کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ حمل ٹھہرنے کی بہتر شرح اور سرکاری سبسڈی پر انحصار کم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایم پی سی کو صرف سائنسی بنیاد پر قابل افزائش آبادی کے 24 فیصد اضافہ پر احاطہ کرنا تھا۔ پائلٹ ماڈل، جس کے بارے میں تجویز یہ تھی کہ اسے ایس ایم پی سی کے ذریعہ قائم کیا جائے گا، کا مقصد مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت دیگر اے آئی اسپانسر شدہ پروگراموں کے برعکس 6 سال کے اختتام تک اے آئی بہم رسانی خدمات کا مکمل چارج وصول کرنا تھا، اور اسی لیے اس کا ان اسکیموں کے ساتھ اووَر لیپ نہیں ہوا جو سبسڈی کی حامل اے آئی ڈلیوری خدمات پیش کرتی ہیں، جن کے لیے مسلسل امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔
- اے جی کے ذریعہ پیش کی گئیں ، جولائی 2016 میں منعقدہ علاقائی جائزہ (آر آر) میٹنگ کی تجاویز کے باوجود ، مارچ 2017 تک ایس ایم پی سی کے ذریعہ پروجیکٹ پر عمل آوری سے متعلق سرگرمیوں کے جاری رہنے کے بارے میں ، یہ جواب دیا گیا کہ مرکزی حکومت نے این ڈی ڈی بی سے پروجیکٹ پر عمل آوری پر روک لگانے کی درخواست نہیں کی تھی۔ حالانکہ، آر آر میٹنگ کے انعقاد تک، منظور شدہ مجموعی 8.07 کروڑ روپئے کے بقدر کی رقم، جسے 2015۔16 اور 2016۔17 کے دوران استعمال کیا جانا تھا، اس میں سے، آر آر کے فیصلے پر غور کرتے ہوئے پہلے سے جاری سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لیے محض 2.74 کروڑ روپئے استعمال کیے گئے۔
- سی اے جی کے ان تبصروں کے معاملے میں کہ حمل ٹھہرنے کی شرح سے متعلق کامیابی نہ تو جامع تھی اور نہ مثالی کیونکہ مجموعی طور پر استعمال کی گئی اے آئی، مواضعات کا احاطہ اور ایم اے آئی ٹی کا استعمال جیسے دیگر معیارات نے طے شدہ کارکردگی نہیں دکھائی؛ یہ جواب دیا گیا کہ عالمی بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں تسلیم کیا تھا کہ حاملہ ہونے کی شرح زیادہ ہے۔ یہ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ اے آئی کی کوالٹی کو غیر معمولی طور پر بہتر بنایا جا سکتا ہے اور یہ جامع اور نمائندہ حمل کی شرح کی گواہ ہے۔
- سی اے جی نے تبصرہ کیا تھا کہ آڈٹ کمینٹس مجموعی طور پر پروجیکٹ پر نہیں بلکہ ذیلی پرجیکٹ پر ہیں اور عالمی بینک کی رپورٹ غلط منصوبہ اور ایک انفرادی پروجیکٹ پر عمل درآمد کا جواز نہیں دیتی ہے۔اس تعلق سے، یہ جواب دیا گیا کہ پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے، پروجیکٹ کی ترقی سے متعلق مقاصد (پی ڈی او) حاصل کرنا اہمیت کا حامل ہے اور این ڈی پی کے تحت تمام تر پی ڈی او سطح کے اشاروں کو حاصل کر لیا گیا ہے۔
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1529
(Release ID: 1797885)
Visitor Counter : 140