وزارت خزانہ

ایس پی ایم سی آئی ایل نے 17واں یوم تاسیس منایا


مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ’’پنچ تنتر‘‘پر اولین رنگین یادگاری سکہ جاری کیا

Posted On: 11 FEB 2022 8:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 فروری 2022:

سکیورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) نے آج اپنا 17واں یوم تاسیس ڈجیٹل طریقے سے منایا۔

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ (ڈی ای اے) کے سکریٹری  ، وزارت خزانہ (ایم او ایف) کے اقتصادی امور کے محکمہ  کے اقتصادی مشیر  اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کے علاوہ ایس پی ایم سی آئی ایل کے ڈائرکٹر (ایچ آر) اور ڈائرکٹر (خزانہ) کی موجود گی میں ورچووَل طریقہ سے اس پروگرام کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  نے ’’پنچ تنتر‘‘ پر اولین رنگین یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔

ایس پی ایم سی آئی ایل کی سی ایم ڈی محترمہ ترپاٹھی پاترا گھوش نے اپنے افتتاحی خطاب میں کمپنی کی حصولیابیوں اور  اختراعی پہل قدمیوں کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر، 09متعلقہ اکائیوں کے چیف جنرل منیجر حضرات  کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے بہترین ملازمین  کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں تکنالوجی پر مبنی معیشت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہنرمندی میں بہتری لانے اور نئی ہنرمندی حاصل کرنے اور ان کی جدیدکاری پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مصنوعات کی کوالٹی میں بہتری لانے اور ایس پی ایم سی آئی ایل کو کرنسی اور ایسی اشیاء جو خودمختار طور پر تیار کی جاتی ہیں، کے اہم پروڈیوسرس کے طور پر ایک برانڈ بننے پر زور دیا۔

***

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1527



(Release ID: 1797862) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi