قانون اور انصاف کی وزارت
نیشنل لیگل سروس ڈے
Posted On:
11 FEB 2022 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 فروری 2022:
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ نیشنل لیگل سروسز ڈے، قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ 1987 ،کے آغاز کی یاد میں ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے، جسے 9 نومبر 1995 کو نافذ کیا گیا تھا۔ نیشنل لیگل سروسز ڈے کے موقع پر، عوام کو مفت قانونی امداد کی دستیابی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں ریاستی لیگل سروسز اتھارٹیوں کے ذریعہ قانونی بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، قانونی خدمات اتھارٹیوں کے ذریعہ مختلف خدمات کی فراہمی کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ہر سال قومی سطح پر پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔
سال 2021 میں، 2 اکتوبر سے 14 نومبر 2021 تک پورے بھارت میں چھ ہفتہ طویل قانونی بیداری اور رابطہ کاری مہم لانچ کی گئی، جس میں گھر گھر جاکر مہم چلانا، قانونی بیداری پروگرام، موبائل وینوں کے ذریعہ بیداری پیدا کرنا اور قانونی امداد کلینکس کےذریعہ بیداری پیدا کرنا جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، 8 نومبر سے 14 نومبر 2021 کے دوران ’قانونی خدمات ہفتہ‘ منایا گیا جس میں 38 سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا یا ان سے بات چیت کی گئی یا انہیں ان کے حقوق کے بارے میں بیدار کیا گیا۔ لیگل سروسز ڈے کے موقع پر یعنی 9 نومبر 2021 کو، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کے ذریعہ ایک تقریب بھی منعقد کی گئی، جس کے دوران قانونی خدمات سے متعلق موبائل ایپلی کیشن کا آئی او ایس ورژن لانچ کیا گیا اور قانونی امداد سے متعلق درخواستیں داخل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کو 10 زبانوں میں دستیاب کرایا گیا۔
سماج کے نادار اور کمزور طبقات کو مفت قانونی امداد فراہم کرانے کے لیے مندرجہ ذیل اتھارٹیز/ادارے قائم کیے گئے:
- قومی سطح پر نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے)
- سپریم کورٹ کی سطح پر سپریم کورٹ لیگل سروسز کمیٹی (ایس سی ایل ایس سی)
- ہائی کورٹ کی سطح پر 39 ہائی کورٹ قانونی خدمات کمیٹیاں (ایچ سی ایل ایس سی)
- ریاستی سطح پر 37 ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز (ایس ایل ایس اے)
- ضلع کی سطح پر 673 ضلعی قانونی خدمات اتھارٹیز (ڈی ایل ایس اے)
- تالک سطح پر 2465 تالک قانونی خدمات کمیٹیاں (ٹی ایل ایس سی)
حکومت قانونی خدمات اتھارٹیز / اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے امدادی عطیہ اور لاجسٹکل امداد کی صورت میں تمام تر امداد فراہم کرتی ہے۔
قانونی خدمات اتھارٹیز کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے، این اے ایل ایس اے تمام ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز (ایس ایل ایس اے) کی جانب سے ماہانہ سرگرمی رپورٹس حاصل کرتی ہے جن میں مخصوص مہینہ کے دوران انجام دی گئی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ماہانہ سرگرمی رپورٹوں کے علاوہ، این اے ایل ایس اے تمام ایس ایل ایس اے سے سالانہ رپورٹیں بھی حاصل کرتی ہے اور اپنی خود کی رپورٹ تیار کرتی ہے جسے بھارت کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
***
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 1511
(Release ID: 1797829)
Visitor Counter : 237