جل شکتی وزارت
ہر گھر جل یوجنا کے تحت نل کے پانی کا معیار
Posted On:
10 FEB 2022 6:49PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے کافی مقدار میں نل کے پینے والے پانی کو 2014 تک ہر دیہی گھر میں پہنچانے کی غرض سے حکومت ہند ریاستوں کی شراکت کے ساتھ جل جیون مشن ( جے جے ایم ) – ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے ۔ جے جے ایم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز مختص کرتے وقت 10 فیصد ویٹیج ایسے رہائش گاہوں میں رہنے والی آبادی کو دیا جاتا ہے جو کیمکل آلودگی سے متاثر ہیں ۔دیہی گھروں میں پینے والی پانی کی سپلائی کی گنجائش پیدا کرتے وقت ان رہائش گاہوں کو ترجیح دی جاتی ہے جو معیار کے اعتبار سے متاثر ہیں ۔
جل جیون مشن کے تحت ، موجودہ رہنما خطوط کے مطابق محفوظ پینے والے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے آئی ایس 10500 کو اختیار کرنا ہوتا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سال میں ایک بار پینے والے پانی کے وسائل کا کیمیائی اور جسمانی اعتبار سے اور جراثیم کے اعتبار سے سال میں 2 مرتبہ ٹیسٹ کر لیں ۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کے معیار کے بارے میں پانی کے نمونے کو ٹیسٹ کرنے کی غرض سے پینے والے پانی کے وسائل کا نمونہ جمع کرنے ، اطلاع دینے ، اور نگرانی کے لئے ایک آن لائن جے جے ایم – واٹر کوالیٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ڈبلیو کیو ایم آئی ایس ) پورٹل ڈیویلپ کیا گیا ہے جو عوامی ڈومین میں جے جے ایم ڈیش بورڈ پر مہیا ہے اور اس لنک پر بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://neer.icmr.org.in/website/main.php
یہ پورٹل ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعلقہ حکام کو خود کار انتبا ہات بھی مہیا کراتا ہے ۔ اگر ٹیسٹ کئے گئے پانی کا نمونہ آلودہ ہے تو اس کو دور کرنے کے لئے پہل قدمی کرتا ہے اس پورٹل پرکوئی فرد اپنے نمونے کو رجسٹر کر سکتا ہے اور قریب کے پانی کے معیار کو ٹیسٹ کرنے والی لیبوریٹری کا انتخاب کر سکتا ہے اور پانی کو ٹیست کروا سکتا ہے ۔ اس طرح دیہی علاقوں میں پانی کے نمونوں کی جانچ اور رپورٹنگ کو آسان اور قابل رسائی بنا دیا گیا ہے ۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہر گاؤں میں لوکل کمیونٹی یعنی آشا کارکنان ، ہیلتھ کارکنان ، وی ڈبلیو ایس سی ممبران ، اساتذہ وغیرہ سے پانچ افراد بطور خاص خواتین کی شناخت کریں اور انہیں ٹریننگ دیں ۔تاکہ وہ گاؤ کی سطح پر پانی کے معیار کی ایف ٹی کے ایس / جراثیم والے ٹیسٹ کا استعمال کر کے پانی کے معیار کی جانچ کر لیں اور اس کی اطلاع پورٹل پر دے دیں ۔
ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سال وار تفصیلات جنہوں نے تمام دیہی گھروں میں پینے والے پانی کی سپلائی کی گنجائش پیدا کی ہے مندرجہ ذیل ہیں :
2019
|
2020
|
2021
|
2022
|
-
|
گوا
|
تلنگانہ
|
-
|
|
|
ہریانہ
|
|
|
|
پوڈو چیری
|
|
|
|
انڈمان اور نکوبار جزائر
|
|
|
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
|
****
ش ح۔ ا ک۔ ر ب
U NO : 1490
(Release ID: 1797588)
Visitor Counter : 375