جل شکتی وزارت

سرسوتی ندی کا احیاء

Posted On: 10 FEB 2022 6:26PM by PIB Delhi

 جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب بیش ویس ور  ٹوڈو  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 21 جنوری 2022 کو  ہماچل پردیش میں سومب ندی  جس کے رابطے سرسوتی  ندی کے ساتھ ہیں ، پر   آدی  بدری   باندھ  کی تعمیر کے لئے حکومت ہریانہ اور ہماچل پردیش کے درمیان یادداشت مفاہمت      ( ایم او یو) پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ یاد داشت مفاہمت کے مطابق باندھ کی منصوبہ بندی  ، سرپرستی اور نگرانی کے لئے   دونوں ریاستوں کے سینئر  حکام پر مشتمل ایک کمیٹی  تشکیل دے دی گئی ہے  ۔ مزید   ہماچل پردیش پاور کارپوریشن لمیٹد  کی  باندھ کی تعمیر  اور اس سے متعلقہ    بنیادی ڈھانچہ / متعلقہ کام کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور  پر  شناخت کی گئی ہے ۔یادداشت مفاہمت  اس بات کی بھی  صراحت کرتی ہے  کہ  اس پروجیکٹ کے فنڈز کا انتظام  حکومت ہریانہ کو کرنا ہے  ۔حکومت ہریانہ کی درخواست پر مرکزی  واٹر کمیشن ( سی  ڈبلیو سی )   نے ڈیزائن  اور خاکہ سازی  کے لئے مشاورتی کام کا ذمہ لیا ہے  ساتھ ہی  ساتھ  ہائیڈرولوجیکل مطالعات  جس میں پانی کی دستیابی،  ڈیزائن  فلڈ  اور   پروجیکٹ کی  سیڈی مینٹل مطالعات شامل ہیں، کا ذمہ  بھی لیا ہے ۔

آدی بدری باندھ کی تعمیر کے ذریعہ  جمع شدہ پانی کی منصوبہ بندی بنیادی طور پر  سرسوتی ندی کی   احیاء  اور سرسوتی  ورثہ  کی ترقی کے لئے کی گئی ہے   ۔ مزید پروجیکٹ کا تصور ہے  کہ ہماچل پردیش میں  پینے  اور  آ ب پاشی  کے لئے  61.88 ہیکٹئر-  میٹر  سالانہ  پانی  مہیا کرائے ۔

****

 

ش ح۔ ا ک  ۔ ر ب

U NO : 1481

 



(Release ID: 1797538) Visitor Counter : 116


Read this release in: English