وزارتِ تعلیم

تعلیم  کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش سرکار نے تعلیم سے متعلق انتظامیہ میں اختراعات اور اچھی پہل کے لئے  پانچواں قومی ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 10 FEB 2022 6:57PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے تعلیم داکٹر سبھاش سرکارنے آج ورچوئل طور پر تعلیم سے متعلق انتظامیہ میں اختراعات اور اچھی پہل کے لئے پانچواں قومی ایوارڈ پیش کیا ۔تعلیمی منصوبہ بندی اور انتظامیہ کے قومی ادارے ( این آئی ای پی اے ) نے ضلع اور بلاک سطح کے تعلیمی افسران  کے  لئے تعلیم سے متعلق  انتظامیہ میں اور اچھی پہل کے لئے  قومی ایوارڈ  قائم کیا تھا ۔ این ائی ای پی اے نے آج ورچوئل طور پر پانچوے ایوارڈ تقسیم تقریب کا انعقاد  کیا ۔

ملک کے 29  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  منتخب ضلع اور بلاک سطح کے تعلیمی افسران کو قومی ایوارڈ یا  ستائش کے سرٹیفکیٹ دئے گئے ۔اس سال 100 سے زیادہ افسران نے ایوارڈ یا ستائش کی سرٹیفکیٹ حاصل کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب سبھاش سرکار نے کہا کہ ضلع تعلیمی افسران  نظام کی سطح کی انتظامیہ اور علاقائی  سطح کی تعلیمی انتظامیہ کے بیچ میں ایک اہم کڑی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کردار  پالیسیوں اور پروگراموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور تعلیمی خدمات کو بہم پہنچانے  میں اہم ہے ۔جناب سرکار نے بلاک سطح کے تعلیمی افسران کے کردار کی اہمیت کو  اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میدانی سطح پر وہی نافذ کرنے والی ایجنسیاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  کسی پروگرام یا مطلوبہ نطائج کی کامیابی کا انحصار ضلع اور ذیلی ضلع سطح  کی تعلیمی انتظامیہ پر ہے ۔ ایک قابل افسر     اِن سطحوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے   ۔

وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی  کہ جو افسران علاقائی سطح پر کام کر  رہے ہیں  انہوں نے تعلیم سے متعلق خدمات کی تقسیم کے طریقے میں تبدیلی لانے کے لئے  نئے خیالات اور حکمت عملیوں کو اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا  کہ ان افسران نے   تقسیم  تعلیم کے طریقہ کار میں بہتری کی غرض سے  کچھ مسائل اور چیلنجز سے نپٹنے  کے لئے  نئی حکمت عملیوں  کو اپنانے کی پہل قدمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے  نئے خیالات اور حکمت عملیوں کے  مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت  مساوی معیاری  تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے  اور اس التزام کا واضح طور پر  تذکرہ  نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں بھی  ہے ۔

ضلع اور بلاک سطح کے تعلیمی افسران کے لئے  تعلیم سے متعلق انتظامیہ میں اختراع کے لئے قومی ایوارڈ اسکیم کو 2014 میں این آئی ای پی اے کے ذریعہ  شروع کیا گیا تھا  جس کا مقصد  زمینی سطح پر تعلیمی انتظامیہ میں اختراعات  اور اچھی پہل قدمیوں کی ہمت افزائی ہے  تاکہ عوامی نظام تعلیم کہ عمل کو بہتر بنایا جا سکے ۔اس پروگرام کا اہم مقصد ضلع اور بلاک سطح کے تعلیمی افسران کے ذریعہ  ضلع اور بلاک سطح پر  تعلیمی انتظامی نظام کے موثر انتظام کے لئے  نئے خیالات  اور اچھی پہل قدمیوں کی شناخت ہے  اور اسکول کی سطح پر ادارہ جاتی  ترقی اور کار کردگی ہے۔علاقائی سطح پر تعلیمی افسران سسٹم لیبل انتظامیہ اور تعلیم  کے انتظام کے ادارہ جاتی  سطح کے درمیان ایک ضروری کڑی ہیں ۔ علاقائی سطح پر پالیسیوں اور پروگرام کے نفاذ کے عمل میں ان افسران کا کردار   بہت اہم ہے  ۔

کچھ وہ اہم میدان جہاں ان افسران نے  کئی پہل قدمیاں کی  ہیں  یہ   ہیں –  ڈجیٹل کلاس روم کی حد تک  آئی سی ٹی کا استعمال، فیس بک اور واٹس اپ کا استعمال ،انسانی اور مالی وسائل کو جمع کرنا، اسکول کے اندر بنیادی سہولتوں میں بہتری  ، کمیونٹی کا تعاون اور حمایت،  ہنر مندی کی تعمیر خاص طور سے زبان کی ہنر مندی میں ، اساتذہ کی صلاحیت کی تعمیر  اور اسکول کے مجموعی کاموں میں معیار کی  بہتری سے متعلقہ اقدامات  وغیرہ ۔چونکہ  عوامی امتحان میں طلباء کی کار کردگی  اسکولوں  میں درس و تدریس  کے معیار اور اسکول کی   کار کردگی کا اہم اشارہ ہے  اس لئے  ضلع  اور بلاک سطح کے تعلیمی افسران کے ذریعہ  مختلف پہل قدمیاں کی گئی ہیں  اس  کے علاوہ  ان کی متعلقہ ریاستوں نے  بھی اقدامات  کئے ہیں ۔

 

****

 

ش ح۔ ا ک  ۔ ر ب

U NO : 1466



(Release ID: 1797506) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi