اقلیتی امور کی وزارتت
آبادی میں اقلیتوں کا فیصد
Posted On:
10 FEB 2022 6:06PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن ایکٹ 1992 کی دفعہ 2 (سی) کے مطابق اقلیتوں کو نوٹی فائی کیا ہے اور مرکزی حکومت نے اب تک 6 برادریوں کو اقلیتی برادری کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے، جن میں عیسائی، سکھ، مسلمان، بودھ، پارسی اور جین شامل ہیں۔
مردم شماری میں اصطلاح’اقلیت‘ کا استعمال نہیں کیا گیا ہے لیکن ہر ایک مردم شماری میں بھارت کے عوام کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق تمام مذاہب کا ڈاٹا جمع کیا جاتا ہے۔ آخری مردم شماری 2011 میں کی گئی تھی اور 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھارت کے سکھ، عیسائی، جین، بودھ اور مسلمانوں (چھتیس گڑھ سمیت) کی آبادی درج ذیل ہے:
سکھ
|
عیسائی
|
جین
|
بودھ
|
مسلم
|
20,833,116
|
27,819,588
|
4,451,753
|
8,442,972
|
172,245,158
|
مردم شماری کا ڈاٹا www.censusindia.gov.in پر آن لائن بھی دستیاب ہے اور خصوصی ڈاٹا لنک https://censusindia.gov.in/2011census/Religion_PCA.html سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1456
(Release ID: 1797399)
Visitor Counter : 150