سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی

Posted On: 10 FEB 2022 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 فروری2022:

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر ، جناب نتن گڈکری کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ  نئی قومی شاہراہوں (این ایچ ) کے طور پر ریاست کی سڑکوں کے اعلان/ جدید کاری  کے لیے وزارت کو ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وغیرہ کی جانب سے تجاویز موصول ہوتی رہتی ہیں۔ وزارت کنکٹیویٹی کی ضرورت، باہمی ترجیح اور فنڈس کی دستیابی کی بنیاد پر چند ریاستی سڑکوں کو قومی شاہراہیں قرار دینے کے بارے میں وقتاً فوقتاً غور کرتی ہے۔ قومی شاہراہوں کی مجموعی طوالت ، جو 2014 میں تقریباً 91287 کلو میٹر  تھی، اسے فی الحال بڑھا کر تقریباً 141190 کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔

پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی ) کے تحت ملک بھر میں اقتصادی اہمیت کی حامل 860 شناخت شدہ نوڈس میں سے، اس کا ہدف بھارت مالا پری یوجنا مرحلہ۔ I (بی ایم پی۔ I)  کے تحت 783 نوڈس سے مربوط کرنا ہے۔ حکومت پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے ساتھ تال میل قائم کرکے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک میں اضافہ سمیت شناخت شدہ اقتصادی نوڈس پر رابطہ کاری قائم کرنے کے سلسلے میں پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

ایم ایم ایل پی کی ترقی کے لیے راجستھان میں دو مقامات اور مہاراشٹر میں  چار مقامت کی شناخت کی گئی ہے۔ ان کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

مقام

1

مہاراشٹر

ناگپور

2

ممبئی

3

پونہ

4

ناسک

5

راجستھان

جے پور

6

کوٹہ

یہ افادیت پر مبنی اندازے اور درکار فنڈ /لاگت تخمینہ سے متعلق گوشوارے ہیں۔

وزارت قومی شاہراہوں کی ترقی اور رکھ رکھاؤ کے لیے خصوصی طور پر ذمہ دار ہے۔ حکومت ہند نے 535000 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت پر تقریباً 34800 کلو میٹر کی مجموعی طوالت (10000 کلو میٹر کے بقدر بقایا قومی شاہراہ ترقیاتی پروگرام اسٹریچزسمیت) کے ساتھ اکتوبر 2017 میں بی ایم پی۔ I کو منظوری دی تھی۔ پی ایم گتی شکتی این ایم پی باہم مربوط اور ملٹی ماڈل نقل و حمل نیٹ ورک کے لیے ایک نظام قائم کرے گا جس کے نتیجے میں  مربوط اقتصادی اور بنیادی ڈھانچہ ترقی، بہتر تجارتی مسابقت، برآمدات کو فروغ اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

لاتور ضلع میں ایک اور سولاپور (مدھا) میں دو شناخت شدہ نوڈس  کو بی ایم پی۔ I کے تحت کنکٹیویٹی کے لیے ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔

پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (این ایم پی) کےتحت چنڈی گڑھ میں اقتصادی اہمیت کی حامل 9 شناخت شدہ نوڈس میں سے 7 نوڈس کو بی ایم پی۔ I کے تحت کنکٹیویٹی کے لیے ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔

بی ایم پی۔ I کے تحت پورے ملک میں پروجیکٹوں کے تحت منظور کی گئی 19363 کلو میٹر طوالت میں سے 6997 کلو میٹر طوالت مکمل کی جا چکی ہے۔

ریاست مہاراشٹر، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی ایم پی۔ I کے تحت پروجیکٹوں کی ترقی سے متعلق صورتحال کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

ریاست

شناخت شدہ طوالت (کلو میٹر)

منظور کی گئی طوالت (کلو میٹر)

مکمل کی گئی طوالت (کلو میٹر)

مہاراشٹر

2,267

1,895

652

راجستھان

2,737

2,226

1,545

چھتیس گڑھ

602

209

57

 

 

 

***

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1446


(Release ID: 1797373)
Read this release in: English