کوئلے کی وزارت
بھارت نے 2023-24 تک 1.2بلین ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف طے کیا
प्रविष्टि तिथि:
09 FEB 2022 5:50PM by PIB Delhi
کوئلہ ، کان اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
بھارت نے 2023-24 تک 1.2بلین ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف طے کیا۔ حکومت نے ملک میں کوئلے کی پیداوار مزید بڑھانے کے لیے درج ذیل قدم اٹھائے ہیں:
- مالیت کے اشتراک کا طریقہ اپناتے ہوئے کوئلے کی تجارتی نیلامی: مالیت کے اشتراک کا طریقہ اپناتے ہوئے تجارتی کانکنی کی نیلامی 18 جون 2020 کو شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت 2کانوں کی کھدائی کامیابی کے ساتھ پوری ہوچکی ہے۔ ان 2 کانوں سے نکالے گئے کل 28 کوئلوں کی نیلامی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکی ہے، جس کے لئے 27 کوئلہ کانوں کے ویسٹنگ آرڈر پر دستخط ہوچکا ہے۔
- اضافی کوئلے کی پیداوار کی فروخت کی منظوری: کوئلے کی وزارت نے معدنیاتی رعایتی ضوابط، 1960 میں ترمیم کرکے کوئلے یا لگنائٹ کی ایک سال میں کل پیداوار کی 50 فیصد کیپٹو کان کے پٹے دار کے ذریعے اضافی رقم ادا کرنے پر کوئلے یا لگنائٹ کی فروخت کی اجازت کی راہ ہموار کردی ہے، بشرطیکہ پٹے دار اس کان سے جڑے پلانٹ کے استعمال سے متعلق تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔ اس سال کے شروع میں ، اس سلسلے میں کانوں اور معدنیات کی ترقی اور ضابطہ کاری کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ یہ کیپٹو کانوں کے حامل پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر دونوں کے لیے قابل اطلاق ہے۔ اس ترمیم کے ساتھ حکومت نے بازار میں اضافی کوئلہ فراہم کرنے کی راہ ہموار کردی ہے، تاکہ کیپٹو کوئلہ اور لگنائٹ بلاک کی کانکنی کی صلاحیتوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاسکے، جنہیں پہلے صرف اپنی کیپٹو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی محدود پیداوار کے استعمال کی اجازت تھی۔
- نیلامی کی شروعات: ایک سال میں نیلامی کا عمل تیزی سے شروع کرنے اور نیلامی کے کئی دور کی شروعات کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی تسلسل کی بنیاد پر شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت کسی کھدان (خندق) کی الیکٹرانک نیلامی کا عمل پورا ہونے پر درج ذیل کانوں کی نیلامی کا اگلا سلسلہ شروع کیا جائے گا:
- ایسی کانیں جہاں پچھلی خندق کی نیلامی کی کوئی بولی نہیں لگائی گئی تھی یا صرف ایک ہی بولی لگائی گئی تھی (ان کانوں کو چھوڑ کر جہاں پر کوئلے کی وزارت نے نیلامی کے دوسرے مرحلہ کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- کوئی نئی کان جس کی شناخت کوئلے کی وزارت نے کی ہے۔
حالیہ تیسری خندق کی تجارتی نیلامی میں کانوں کی دوسری خندق سے کوئلے کی کل 48 کانوں کی کھدائی شروع کی گئی ہے۔
- سنگل ونڈو کلیئرنس: حکومت نے کوئلے کی کانوں کے کام کاج میں تیزی لانے کے لیے کوئلے کے سیکٹر کے لیے 11 جنوری 2021 کو سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل شروع کیا ہے۔یہ ایک یونیفائیڈ پلیٹ فارم ہے، جو بھارت میں کوئلے کی کان شروع کرنے کے لیے ضروری کلیئرنس اور منظوری فراہم کرنے کی سہولت عطا کرتا ہے۔اب مکمل پروسیس سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل کے ذریعے پورا کیا جائے گا، جو نہ صرف متعلقہ اپلی کیشن فارمیٹ کی پیمائش کرے گا، بلکہ منظوریوں اور کلیئرنس کی فراہمی میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔
- کول انڈیا لمٹیڈ(سی آئی ایل) نے سی آئی ایل کی کانوں سے ایک بلین ٹن کوئلے کی پیداوار کا کام شروع کیا ہے۔ سی آئی ایل نے کوئلے کی پیداواری صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل قدم اٹھائے ہیں:
- تقریبا 160 ایم ٹی پی اے (ملین ٹن سالانہ) کی صلاحیت والے 15 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں کان کی ترقی اور آپریٹر موڈ میں چلایا جائے گا۔
- ماحولیات پر اثرات کے تجزیہ (ای آئی اے) 2006 کی شق 7(ii) کے تحت ماحولیاتی کلیئرنس میں خصوصی رعایت کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔
- سی آئی ایل نے ’فرسٹ مائل کنکٹی ویٹی‘ پروجیکٹوں کے تحت کوئلے کی نقل وحمل اور لدائی کے نظام کو مشین کے ذریعے کرنے کے لیے قدم اٹھائے ہیں۔
*****
ش ح۔ ق ت۔ ت ع
U NO:1408
(रिलीज़ आईडी: 1797124)
आगंतुक पटल : 148
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English