خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کے تحقیق و ترقی کے پروجیکٹس

Posted On: 08 FEB 2022 6:33PM by PIB Delhi

 خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت خود اپنے آپ سے تحقیق اور ترقی کے پروجیکٹوں کو اپنے تحویل میں نہیں لیتی ہے، البتہ تحقیق و ترقی کی اسکیم کے تحت مختلف یونیورسٹیوں، آئی آئی ٹی ایس، مرکزی/ ریاستی سرکاری اداروں، حکومت کی طرف سے فنڈ کردہ تنظیموں، تحقیق وترقی کی لیبارٹیریوں اور نجی شعبے میں سی ایس آئی آر کے ذریعہ منظور شدہ تحقیق و ترقی کی یونٹوں کو ایک مشت مالی امداد فراہم کرتی ہے، تاکہ خوراک ڈبہ بندی کے شعبے میں طلب پر مبنی تحقیق وترقی کے کام کوفروغ   مل سکے۔ اس شعبے میں خوراک ڈبہ بندی کی صنعتیں بھی شامل ہیں۔ جن کا  مقصد مصنوعات اور ڈبہ بندی کی ترقی، آلات کی ڈیزائن اور ترقی، بہتر اسٹوریج شیلف لائف اور پیکجنگ وغیرہ ہے۔ سرکاری تنظیموں / اداروں کے تحقیق وترقی سے متعلق پروجیکٹس آلات، قابل استعمال اشیاء کی لاگت اور ریسرچ فیلوز وغیرہ کے اخراجات کے لئے ایک مشت سو فیصد امداد کے اہل ہیں۔ جبکہ نجی تنظیمیں / ادارے/ یونیورسٹیاں امداد کے لئے اہل ہیں اور مشکل میدان میں 70 فیصد ایک مشت امداد کے لئے اہل ہیں۔ رواں مالی سال یعنی 2022-2021 کے لئے تحقیق و ترقی کی اسکیم کے لئے مختص بجٹ 7.60 کروڑ روپئے ہیں۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران وزارت کی امداد سے ملک میں شروع ہونے والے خوراک ڈبہ بندی کے پروجیکٹوں اور اسی کے ساتھ پیدا شدہ روزگار کی تعداد کی طرف اشارہ کرنے و الی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبرشمار

سال

خوراک ڈبہ بندی کے پروجیکٹوں کی تعداد

تخلیق کردہ روزگار (عدد میں)

1

2019-20

79

44536

2

2020-21

98

53916

3

2021-22

31 جنوری 2022 تک)

98

52610

 

میزان

275

151062

 

*************

 

ش ح ۔ ا خ ۔ رض

U. No.1401



(Release ID: 1797123) Visitor Counter : 129


Read this release in: English