کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بنیادی شعبے کی شرح نمو
Posted On:
09 FEB 2022 5:16PM by PIB Delhi
ملک میں بنیادی شعبے کی شرح نمومیں نومبر ،2020کے مقابلے میں نومبر 2021میں 3.4فیصد (عبوری ) کااضافہ ہواہے ۔ اپریل سے دسمبر 2021کے دوران بنیادی شعبے کی شرح نمو بحیثیت مجموعی 12.6فیصد رہی ہے ۔
صنعتی پیداوارکے اشاریئے (آئی آئی پی) میں شامل اشیاء کے وزن میں بنیادی شعبے کاحصہ 40.27فیصد ہے ۔اس وجہ سے اس نے صنعتی پیداوارکی اشاریئے پر اثرڈالاہے ۔
حکومت نے صنعتی بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لئے متعدداقدامات کئے ہیں ۔ انفرااسٹرکچرکنکٹی وٹی پروجیکٹوں کی مربوط منصوبہ بندی اور تال میل پرمبنی نفاذ کے لئے ریلویز اور روڈویز سمیت 16وزارتو ں کو ایک ساتھ لاکر ملٹی –ماڈل کنکٹی وٹی کے لئے ایک نیشنل ماسٹرپلان کے طورپر پی ایم گتی شکتی کاآغاز کیاگیاہے ۔ مزید برآں جودیگراقدامات کئے گئے ہیں ان میں نیشنل انفرااسٹرکچرپائپ لائن (این آئی پی )، نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی)، انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی)، انڈسٹریل پارک ریٹنگ سسٹم (آئی پی آرایس )، نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس )کا سافٹ لانچ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ صنعتی شعبے کے فروغ کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں 14کلیدی شعبوں کے لئے پیداوارسے مربوط مراعا ت (پی ایل آئی ) اسکیم کا اعلان ، اشیاء وخدمات ٹیکس کو متعارف کرانا ، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کرکے اسے 15فیصد کرنا ، 4لیبرقوانین بنانا، کاروبار کرنے میں آسانی کے عمل کو مزید بہتربنانا ، تعمیل سے متعلق بوجھ کو کم کرنے کی کوشش ، ایف بی آئی پالیسی اصلاحات ، سرکاری خریداری آرڈرس کے توسط سے گھریلو مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے کے لئے پالیسی اقدامات ، مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی ) وغیرہ شامل ہیں ۔
مرکزی بجٹ 23-2022میں مرکزی حکومت کے ذریعہ سرمایہ جاتی اخراجات کے لئے 7.50لاکھ کروڑروپے کا بجٹ مختص کیاگیاہے جوکہ گذشتہ برس مختص کی گئی رقم کے مقابلے میں 35.4فیصد زیادہ ہے ۔ سال 23-2022کے مجموعی موثر سرمایہ جاتی خرچ 10.68لاکھ کروڑ ہے جوکہ مجموعی گھریلوپیداوارکا تقریبا 4.1فیصد ہے ۔
اقتصادی جائزہ 22-2021 میں بھی یہ اندازہ لگایاگیاتھا کہ بھارت کی مجموعی گھریلوپیداوار میں 22-2021میں 9.2فیصد کا اضافہ ہوگا ۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سال 22-2021میں 12.5فیصد کے اضافے کا اندازہ لگایاگیاتھا ۔
یہ اطلاع صنعت وتجارت کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
*****
ش ح ۔م م ۔ ع آ
U-1405
(Release ID: 1797122)