کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مختلف اسکیموں کی معلومات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2022 5:15PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت  جناب سوم  پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مرکزی حکومت  کم سے کم  حکومت  - زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے اصول کو اپناتی ہے،جس کے تحت سرکاری حکام کے ساتھ  عوامی مداخلت کو کم کئے جانے اور معلومات فراہم کرنے کی ممکنہ حد تک کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ کوششیں  آن لائن  موڈس کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں ۔ بہت  چھوٹی ،چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتو ں کی وزارت کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلات وزارت کی ویب پورٹلس  کے ذریعہ دستیاب کرائی گئی ہیں اور اس کو اٹیچ کیا گیا ہے اور فیلڈ دفاتر   کے ذریعہ  تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ ایم ایس ایم کی وزارت کے فیلڈ دفاتر مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع ہیں  اور وہ سمیناروں اور ورکشاپ کے ذریعہ اسکیموں کے بارے میں بیداری  بھی  پیدا کرتے ہیں اور صنعتوں  کے ساتھ میٹنگیں  بھی کرتے ہیں ۔ 

حکومت نے   تعمیلات کو کم  کرنے  اور اسے ختم کرنے کے لئے مرکزی وزارتوں ، محکموں اور ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں ایک نظام پرمبنی عمل شروع کیا ہے۔ جس کے  وقت پر ایک منفی اثرات ہوتے ہیں  اورایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس سمیت کاروبار کی  لاگت  پر منفی اثر پڑتا ہے ۔

برآمد کے ساتھ ساتھ گھریلو  ٹیرف ایریا ڈی ٹی اے   کے لئے  خصوصی اقتصادی زون ایس ای زیڈ یونٹس  کے ذریعہ سپلائی  کئے گئے سامان اور خدمات  کی تیزی سے منظوری اور کلئرینس کے  ذریعہ  ایک ڈیڈی کیٹڈ کسٹم کے ساتھ  خصوصی اقتصادی  زون کے پاس ایک سنگل ونڈو کلئیر میکانزم  کی سہولت  موجود ہے۔جہاں تک  ای او یو کا تعلق ہے ، برآمدات  کے لئے تیزی سے کلئیرنس دستیاب ہیں اور  ڈومیسٹک ٹیرف ایریا  فروخت کی اجازت  کے لئے کوئی  مقررہ وقت  کا طریقہ کار موجود  نہیں ہے ، جسے شقوں کے مطابق دو دن کے اندر  منظوری دی گئی ہے ، جو  موجودہ غیر ملکی تجارتی  پالیسی  2015سے 2020  میں موجود ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-1404


(ریلیز آئی ڈی: 1797117) وزیٹر کاؤنٹر : 165
یہ ریلیز پڑھیں: English