کوئلے کی وزارت

بھارت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باوجود کوئلے کی درآمدات میں کمی لانے  میں  


زبردست کامیابی حاصل کی

Posted On: 09 FEB 2022 6:45PM by PIB Delhi

 

بھارت دنیا کاتیسرا سب سے بڑا بجلی   صارف ملک ہے اور ہرسال  یہاں اس کی مانگ میں  4.7فیصدکا اضافہ ہوجاتاہے ۔‘‘آتم نربھربھارت ’’کے خواب کوشرمندہ ٔتعبیر کرنے کے پیش نظر کوئلے کی وزارت نے ، کوئلے کی درآمدات کے انحصار کو کم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پراصلاحات کی ہیں ۔  

۔ وزارت نے ایم ایم ڈی آر (ترمیمی) ایکٹ، 2021 کے تحت معدنی رعایت (ترمیمی) ضوابط، 1960 میں بھی ترمیم کی ہے تاکہ کیپٹیو مائنز کے لیز کو انڈ-یوپلانٹ کی ضرورتوں کی تکمیل کے بعد  کوئلہ یا لگنائٹ کی کل اضافی پیداوار کا 50 فیصد تک فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ اس ترمیم کے ساتھ،  کوئلے کی وزارت   نے کیپٹیو کول بلاکس کی کان کنی کی صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے مارکیٹ میں اضافی کوئلہ جاری کرنے کی راہ ہموار کی ہے جس کی وجہ سے  19 نومبر کے 39.15 ایم ٹی  کے 36.06فیصد سے مالی سال 2022 کی اسی مدت کے دوران 53.27 ایم ٹی  تک کوئلے کی پیداوارمیں اضافہ ہوا۔ اصلاحات کی وجہ سے کوئلے کی ملکی پیداوار میں 9.01 فیصدکا اضافہ ہوا ہے اور 21 نومبر تک کوئلے کی مجموعی پیداوار 447.54 ایم ٹی  تک بڑھ گئی ہے جب کہ   مالی سال 2020 کے ان ہی  مہینوں میں کوئلے کی پیداوار 410.55ایم ٹی تھی ۔

               کوئلے کی ملکی پیداوار میں اضافے کے ساتھ، ہم نے بجلی کی طلب میں اضافے کے باوجود کوئلے کی درآمد میں نمایاں کمی حاصل کی ہے۔ نومبر 2021 تک کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار مالی سال2020 کی اسی مدت کے دوران 638.82 بی یو  کی پیداوار کے مقابلے میں 5.17 فیصد اضافے کے ساتھ 671.906 بی یو (بلین یونٹ) ہے۔ درآمدی کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار جو اپریل سے نومبر 2019 کے دوران 61.78 بی یو تھی اپریل سے نومبر 2019کے دوران  51.38فیصد کم ہو کر ،موجودہ مالی سال 2022 کے ان ہی  مہینوں کے دوران  30.036 بی یو تک رہ گئی ۔ اپریل تا نومبر 2021 کے دوران تمام درجات کی نن کوکنگ کول کی درآمدات کم ہوکر131.51 ایم ٹی کی سطح تک آگئی ہیں جو کہ  مالی سال 2020 کے ان ہی  مہینوں کے دوران 107.36 ایم ٹی  تھیں ۔اس طرح سے اس میں 18.36فیصد کی کمی آئی ہے ۔

توانائی کے شعبے میں  بنیادی طورپر استعمال ہونے والے نن کوکنگ کول کی درآمدات  میں 57.59فیصد کی کمی آئی ہے اوریہ درآمدات  مالی سال  2020 میں نومبر تک جہاں 46.53ایم ٹی تھیں وہیں یہ نومبر 2021تک کم ہوکر 19.73ایم ٹی رہ گئی ۔ جس نے کوئلے کی پیداوارکے معاملے میں خودانحصاری کے در وازے کھول دیئے ہیں ۔ اپریل سے نومبر 2021کی مدت کے دوران  کوئلے کی بحیثیت مجموعی درآمدات میں بھی کمی آئی ہے اور مالی سال 2020کی اسی مدت کے دوران جہاں  165.57میٹرک ٹن کوئلے کی درآمدات کی گئی تھیں وہیں یہ نومبر 2021تک گھٹ کر 145.14میٹرک ٹن ہی رہ گئی ۔ اس طرح سے کوئلے کی درآمدات میں 11.13فیصد کی کمی آئی ہے ،جس سے اس سال جب کہ بین الاقوامی بازارمیں کوئلے کی قیمت زیادہ ہے ، غیرملکی ذخائر میں قابل ذکر بچت  ہوئی ہے ۔ حکومت ملک میں کوئلے کی پیداوار میں اضافے کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے تاکہ اضافی کوئلے کی دستیابی کی بدولت  کوئلے کی درآمدات میں کمی لائی جاسکے ۔

کووڈ-19سے متعلق بندشوں  کے سبب صنعتی پیداوارکے بری طرح سے متاثرہونے کے سبب  مالی سال 21-2020کو موازنے کے لئے منتخب نہیں کیاگیاہے ۔

*****

ش ح ۔م م ۔ ع آ

U-1400



(Release ID: 1797115) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi