کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

لاجسٹکس سیکٹر

Posted On: 09 FEB 2022 5:18PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مجموعی جی ڈی پی میں لاجسٹکس سیکٹر کا حصہ فی الحال مرتب نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، پچھلے تین سالوں کے سیکٹر کے لحاظ سے مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی اے وی) ذیل میں دیا گیا ہے:

(کروڑ روپے میں مالیت)

نمبرشمار

سیکٹر

موجودہ قیمتوں پر

2018-19

 (تیسرا نظر ثانی شدہ تخمینہ)

2019-20

(دوسرا ا نظر ثانی شدہ تخمینہ)

2020-21

(پہلا نظر ثانی شدہ تخمینہ)

1

ریلویز

1,23,596

1,35,477

1,36,807

2

سڑک ٹرانسپورٹ

5,36,552

5,65,438

4,47,164

3

آبی ٹرانسپورٹ

13,059

13,350

13,418

4

فضائی ٹرانسپورٹ

12,730

22,508

10,323

5

نقل وحمل کے  لئے ضمنی خدمات

1,03,341

1,03,301

98,710

6

اسٹوریج

18,597

19,513

19,628

7

مجموعی جی وی اے

1,71,75,128

1,83,55,109

1,80,57,810

 

 

 

(ماخذ: نیشنل اکاؤنٹس ڈویژن، ایم/ او شماریات اور پروگرام کے نفاذ)

(آر ای: نظر ثانی شدہ تخمینہ)

حکومت نے اقتصادی زونوں کو ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کو منظوری دے دی ہے۔ اس میں اقتصادی زونز اور بنیادی ڈھانچے کے روابط کی تصویر کشی کی گئی ہے اور تمام ملٹی ماڈل  بنیادی ڈھانچہ پراجیکٹس کو یکجا کرنے اور لوگوں اور سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت  کی خاطر بنیادی ڈھانچے کے خلا کو دور کرنے کے لئے ان کی مدد درکار ہے۔ پی ایم گتی شکتی اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ ہے۔ اس نقطہ نظر میں اقتصادی تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بلا روکاوٹ ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی اور لاجسٹکس کی کارکردگی شامل ہے۔ توقع ہے کہ عالمی معیار کے جدید  بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹکس ہم آہنگی سے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور اقتصادی نمو اور ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح بنائے گئے جسمانی روابط سے نقل و حمل اور لاجسٹکس کے جامع اور مربوط قومی نیٹ ورک کو فروغ دینے، مزید ترقی، قدر میں اضافے اور روزگار کے مواقع کے لیے کارکردگی کے فوائد اور مواقع  پیدا کرنے کی توقع ہے۔ کوئی بھی ریاستی حکومت/مرکزی وزارت/پرائیویٹ سیکٹر، سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے،  مطلع  شدہ   فیصلہ کرنے کے لیے موجودہ ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کی حیثیت کو پہلے سے جان سکتا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔رض

 

U. No.1406


(Release ID: 1797114)
Read this release in: English