خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر بنانے کے لئے کئی پہلیں کی گئی ہیں

Posted On: 09 FEB 2022 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی:09؍فروری2022:

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی(آزادانہ چارج)،ارضی سائنس؛ ایم او ایس، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ایٹمی توانائی اور خلاء (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے  آج کہا کہ ہندوستان کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں عالمی لیڈر بنانے کےلئے کئی پہلیں کی گئی ہیں۔

لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سائنسی آلات، مواصلات، نیوی گیشن، ریموٹ سینسنگ  وغیرہ کے شعبوں میں پھلے اِسرو مراکز میں ٹیکنالوجی کی ترقی سے متعلق پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ کوینٹم  میکینکل اصولوں پر مبنی تباہ کن ٹیکنالوجی جو سٹیلائٹ پر مبنی کوینٹم مواصلات اور کوینٹم رڈار شروع کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ خلائی موسم، سورج، چاند اور دیگر سیاروں کے ساتھ ساتھ فلکیاتی ذرائع کی تلاش کے لئے کئی پہلیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مشن کے لئے سائنس اور تکنیکی ترقی کا احاطہ کرتے ہوئے ایک دہائی پر مبنی منصوبہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

ہندوستانی خلائی دوربین تیار کرنے کے اِسرو کے منصوبے کے تعلق سے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ اِسرو نے پہلے ہی ایکسرے  اور ویزیبل ؍الٹرا وائلٹ ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کرلی ہے۔آنے والے برسوں میں اِسرو کی یو وی اور ویزیبل ؍آئی آر فلکیاتی سائنس کے لئے وقف خلائی دوربین تیر کرنے کا منصوبہ ہے۔منصوبے میں شامل یو وی ٹیلی اسکوپ ایک میٹر شیشے سے بنا ہوگا اور یووی میں انتہائی گہرائی سے تصویریں مہیا کرے گا۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1381)



(Release ID: 1796988) Visitor Counter : 107


Read this release in: English