زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اچھی کوالٹی کے بیجوں کی دستیابی

Posted On: 08 FEB 2022 6:00PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

ملک بھر میں تمام کسانوں کے لیے سند یافتہ / معیاری بیج وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں بیج کی ضرورت اور دستیابی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

( مقدار لاکھ کوئنٹل میں)

سال

ضرورت

دستیابی

بچی ہوئی مقدار

2019-20

387.31

431.01

43.70

2020-21

443.16

483.66

40.50

2021-22

465.36

498.83

33.47

 

 

 

 

 

 

 

 

کسانوں کو معیاری بیج سستی قیمت پر فراہم کرانے کے لیے   حکومت آئی سی اے آر کے صلاح و مشورے سے بریڈر بیج کی یکساں قیمت طے کرنے کو یقینی بناتی ہے، تاکہ بنیاد اور سند یافتہ بیج کے معاملے میں بیج کی پیداواری لاگت کو کم از کم کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ بیجوں کی پیداوار اور تقسیم کے لیے اور قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) ، باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی)، بیجوں اور پودکاری کے مواد کے ذیلی مشن (ایس ایم ایس پی) وغیرہ جیسے متعلقہ بیج کے شعبوں میں دیگر مداخلت کے لیے حکومت مختلف ریاستوں اور سرکاری بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، تاکہ معیاری بیج کو سستا اور کسانوں کو وقت پر دستیاب کرایا جاسکے۔

اس پروگرام کی وجہ سے تمام فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ اس کے نتیجے میں 1950-51 سے 2020-21 تک  غذائی اجناس کی پیداوار میں 6.07 گنا کا اضافہ ہوا ہے، دال کی پیداوار میں 3.06گنا، تلہن کی پیداوار میں 6.98 گنا، کپاس کی پیداوار میں 11.93 گنا اور گنے کی پیداوار میں 7 گنا اضافہ ہواہے۔حالیہ برسوں میں بیج کے سلسلے میں نئی جاری کردہ انواع لانے میں آئی سی اے آر اور ڈی اے اور ایف ڈبلیو کی مشترکہ کوششوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ 2020-21 کے دوران بریڈر بیج کی پیداوار 115517 کوئنٹل ہوئی تھی، جس میں سے بالترتیب 44705 کوئنٹل (~38.7%) اور 66422 کوئنٹل(~57.5%) ان انواع کے ہیں، جو 5 سال  اور 10 سال سے کم پرانی ہیں۔ ان میں سے کچھ بائیو 45 اور متعدد تناؤ کو برداشت کرنے والی قسمیں ہیں۔ان تمام کوششوں کی وجہ سے کئی قسم کے نئے بیجوں کی پیداوار عمل میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی اے اور ایف ڈبلیو کے ذریعے کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنے کی سمت میں درج ذیل قدم اٹھائے جارہے ہیں۔

  1. ریاستی حکومتیں اپنی ریاست میں بیج کی ضرورت کا پیشگی اندازہ لگانے کےلیے اور مختلف بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں کو اس کے مطابق بیج پیدا کرنے کے اہداف کی تقسیم کےلیے تین سالوں سے سیڈ رولنگ پلان تیار کررہی ہیں۔یہ نظام مختلف ریاستوں میں کسانوں کو وقت پر مطلوبہ معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
  2. ریاستی حکومتیں منظم طریقے سے بریڈر بیج کی پیداوار کے لیے ایک سال پہلے ہی مختلف فصلوں کے بریڈر بیج تیار کرلیتی ہیں۔ پیداوار کے بعد بریڈر بیج ریاستی حکومتوں اور بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں کو تقسیم کردیے جاتے ہیں، تاکہ وہ ان کی پیداوار اور سند یافتہ بیج میں کئی گنا اضافہ کرکے کسانوں میں تقسیم کرسکیں۔
  3. غیرمتوقع موسمیاتی حالات پیدا ہونے پر مختلف ریاستوں میں ایک نیشنل سیڈ ریزرو قائم کیا گیا، تاکہ ہر سال بیج کا ذخیرہ تیار کیا جاسکے،جس میں  قلیل ، وسط مدتی اور تناؤ برداشت کرنے والی بیج کی قسمیں موجود ہوتی ہیں۔

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1344



(Release ID: 1796774) Visitor Counter : 147


Read this release in: English