زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کے شعبے میں تحقیق وترقی

Posted On: 08 FEB 2022 6:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبودکے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے  جانکاری فراہم کرتے ہوئے لوک سبھا میں آج ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ زرعی تحقیق اور تعلیم کے محکمے کے تحت زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل نے ہمارے عوام  کی خوراک اور تغذیہ کی یقین دہانی   نیز کسانوں کی خوش حالی کے لئے سائنس واختراع کی طاقت میں اضافے کے لئے اوربھارت کے زرعی شعبے کی ،سب کی شمولیت والی اور دیر پا ترقی کو فروغ دینے کے لئے قدرتی وسائل  کو فروغ دینے کے مقصدسے اگلے دس سال کے ایک واضح خاکہ تیارکیا ہے۔ تحقیق وترقی کے ان مخصوص علاقوںمیں  بایوٹک اور غیر بایوٹک  کی شدت میں اضافے ،  دیر پا اضافے کے ذریعہ پیداوار میں بڑھت اور زراعت   اور خوراک کے نظام  میں مشینوںکا استعمال  ، خوراکی ڈبہ بندی ،توانائی کو بھرپور استعمال میں لانے والی ٹکنا لوجیز کی تیاری  اور زرعی طور طریقوں  ، تعلیم  اور انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعہ قدر، حفاظت اور آمدنی میں اضافے  کے تحت  مزید  پیداوار کے لئے پودوں  ، جانوروں  اور مچھلیوں   کا جینیاتی   فروغ شامل ہے۔

فصلوں  ، نئی اقسام  ،مویشیوں کی نئی اقسام اور مچھلیوں  کی بہتر قسموں  جیسی  نئی ٹکنالوجیز نیز بہتر پیداوار   اور کم سے کم وقت  میں کسانوں  تک  حفاظتی ٹکنالوجیز کو پہنچا کر ،  متعلقہ  مرکزی  اور ریاستی سرکاری محکموں وایجنسیوں کے ساتھ قریبی  تال میل رکھتے ہوئے  کھیتو ں میں ٹکنالوجی  کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس مقصد سے ملک میں  ضلع کی سطح  پر 729  کرشی وگیان کیندر  کا ایک نیٹ ورک تخلیق کیا گیا ہے۔ٹکنالوجی کی منتقلی  پورٹلز ، موبائل ایپس  اور ویب  پر مبنی  اطلاعاتی نیٹ ورک  کی معلومات   کا استعمال کرتے ہوئے  بھی کی جاتی ہے۔کسانوں  ، کسان گروپوں  اور   کسانوں کی  پیداوار سے متعلق تنظیموں ، اپنی مدد آپ گروپوں  جیسی ،کمیونٹی پر مبنی  تنظیموں  کی صلاحیت سازی  پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ،جس کا مقصد صلاحیت سازی کے لئے معلومات  اور ہدایات حاصل کرنا ہے۔اطلاع اور مواصلات کی ٹکنالوجی میں  تیزی سے ہونے والی  پیش رفت کو زرعی تحقیق کے قومی نظام کے ذریعہ  اطلاع اور ٹکنالوجی   کی تیاری کو تیزی سے پھیلائے جانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

************

 

 

ش ح۔اس ۔رم

U-1339

 



(Release ID: 1796759) Visitor Counter : 227


Read this release in: English