زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

جواہر لال نہرو کرشی وشوودیالیہ (جے این کے وی وی ) کے ذریعے نئی انواع تیار کی گئیں

Posted On: 08 FEB 2022 6:29PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

جواہر لال نہرو کرشی وشوودیالیہ (جے این کے وی وی )  نے جئی اور گندم میں سے ہر ایک کی دو انواع، چاول کی ایک اور تل کی تین قسمیں تیار کی ہیں، جنہیں فصل کے معیارات پر مبنی مرکزی ذیلی کمیٹی کی 87 ویں میٹنگ کے دوران جاری کیا گیا اور زرعی فصلوں کی نوٹیفکیشن اور انواع کے اجرا سے متعلق معلومات ہندوستانی گزٹ میں ایس او -8 (ای) مورخہ 24 دسمبر 2021 میں دی گئیں۔ ان انواع کی امتیازی خصوصیات، جانچ  کرنے والی ریاستوں اور کاشت کے لیے مجوزہ  ریاستوں کی تفصیلات درج ذیل ضمیمے میں پیش کی گئی ہیں۔

نئی جاری کی گئی ان تمام انواع کی جانچ کل ہند مربوط تحقیقی پروجیکٹوں کے ذریعے ریاست (ریاستوں) کے متعدد  زرعی اور موسمیاتی حالات کے تحت  کی گئی اور قومی (علاقائی) جانچ کی اولیت کی بنیاد پر ان انواع کی تجویز اجرا اور نوٹیفکیشن کے لیے  کی گئی ہے۔

کسی قسم کی نوٹیفکیشن کے بعد افزائشی بیج کو صنعت یافتہ بیج میں تبدیل کرنے میں تین سال کا وقت لگتا ہے اور سند یافتہ بیج کو عام کاشت کے لیے کسانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔  متعدد ریاستی اور مرکزی بیج پیدا کرنے والی ایجنسیوں اور بیج کی پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے  بنیاد اور سند یافتہ بیج تیار کیے جاتے ہیں۔

ضمیمہ

فصل کے معیاروں کی نوٹیفکیشن سے متعلق مرکزی ذیلی کمیٹی کی 87ویں میٹنگ کے دوران جاری کی گئی جواہر لال نہرو کرشی وشوودیالیہ کی انواع اور زرعی فصلوں کے لیے جاری کی گئی انواع

 

فصل اور اس کی قسم کا نام

جانچ  اور تجویز کی جانے  والی ریاست

امتیازی خصوصیات

جئی

 

 

جی او 10-506

آسام، اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور مشرقی اترپردیش

عام زرخیزی کے حالات میں بارش کے پانی سے آبپاشی کے لیے موزوں، اوسط سبز چارے کی پیداوار 219.0 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیار ہونے کی مدت 135-145 دن، جمع کرکے رکھنے کے قابل  پتیوں اور جڑوں میں لگنے والے کیڑوں کے تئیں مزاحم

جی او05-304

(کثیرکٹ)

اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات

عام زرخیزی کے حالات میں بارش کے پانی سے آبپاشی کے لیے موزوں،  کثیر کٹ قسم، اوسط سبز چارے کی پیداوار 560.0 کوئنٹل  فی ہیکٹیر اور خوش مواد کی پیداوار 114.0 کوئنٹل فی ہیکٹیر،   تیار ہونے کی مدت 140-130 دن، جمع کرکے رکھنے کے قابل  پتیوں اور جڑوں میں لگنے والے کیڑوں کے تئیں مزاحم

گندم

 

 

ایم پی(جے ڈبلیو) 1358

 

مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو کے میدانی علاقے

محدود آبپاشی کے لیے موزوں، وقت پر بوائی کی حالت، اوسط پیداوار 56.1 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیار ہونے کی مدت 105 دن، پروٹین ( 12.1فیصد)، آئرن (40.6 پی پی ایم)  ؛ گرمی اور خشکی کے تناؤ کو برداشت کرنے کے قابل، سیاہ اور بھورے رسٹ کے تئیں مزاحم

ایم پی(جے ڈبلیو) 1323

مدھیہ پردیش

وقت پر بوائی کی حالت میں آبپاشی کے لیے موزوں ، اوسط پیداوار 61.5 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیار ہونے کی مدت 117 دن، پروٹین ( 14.5فیصد) کی اعلی مقدار،  سیاہ اور بھورے رسٹ کے تئیں مزاحم

چاول

 

 

جے آر10

مدھیہ پردیش

خریف  سیزن کے دوران بوائی کرنے پر ابتدائی سے لے کر اوسط مدت تک کے لیے موزوں،  مدھیہ پردیش کے چاول اگانے والے تمام علاقوں کے لیے تجویز کردہ،  اوسط پیداوار 50-55 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیار ہونے کی مدت 120 دن،اس قسم کی کھیتی کرنے کے بعد کسان مسور/ چنا اگا سکتے ہیں۔کیڑے مکوڑوں سمیت تمام قسم کی بیماریوں کو بہتر طریقے سے روکنے والا

تل

 

 

جے این ایس2016-1115

کل ہند

بارش کے پانی اور دیگر  آبپاشی کے حالات کے لیے موزوں، اوسط پیداوار 6.5-7.0 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیل کی مقدار 39-40فیصد، تیار ہونے کی مدت 96-102 دن، پتیوں پر لگنے والے کیڑے مکوڑوں کے تئیں مزاحم

جے این ایس 2015-9

مدھیہ پردیش

پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارش کے پانی اور دیگر  آبپاشی کے حالات کے لیے موزوں، اوسط پیداوار5.5-6.0 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیل کی مقدار 38-37فیصد، تیار ہونے کی مدت 99-103 دن، پتیوں پر لگنے والے کیڑے مکوڑوں کے تئیں مزاحم

جے این ایس 521

مدھیہ پردیش

پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارش کے پانی اور دیگر  آبپاشی کے حالات کے لیے موزوں، اوسط پیداوار5.5-6.0 کوئنٹل  فی ہیکٹیر،  تیل کی مقدار 38-37فیصد، تیار ہونے کی مدت 99-109 دن، پتیوں پر لگنے والے کیڑے مکوڑوں کے تئیں مزاحم

 

*****

ش ح۔ ق ت۔ ت ع

U NO:1343



(Release ID: 1796754) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi