زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئیڈیا ڈیٹا بیس


(زراعت  سے متعلق  انڈیا ڈجیٹل نظام (آئیڈیا )  کے  اعدادوشمار پرمبنی تفصیلات )

Posted On: 08 FEB 2022 6:04PM by PIB Delhi

 

زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔

محکمے نے ملک میں  کسانوں سے متعلق  اعدادوشمارپرمبنی تفصیلات(ایگری اسٹیک ) کی اہم سطح کے گرد تیارکی گئی مختلف زرعی خدمات کی تخلیق کے  کام کا آغاز کردیاہے ۔ ایگری اسٹیک تیارکرنے کی غرض سے محکمہ ، زراعت کے انڈیا ڈجیٹل نظام (آئیڈیا) کو حتمی شکل دے رہاہے ۔جس  کے  تحت   ایگری اسٹیک کی تعمیر کے لئے ایک فریم ورک  نافذ کیاگیاہے اس ایکوسسٹم کی بدولت   حکومت کو خاص طورپرکسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے  اورمجموعی طورپر زرعی شعبے کی کارکردگی کو بہتربنانے کی خاطر موثر منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی ۔ا س سمت میں  پہلے قدم کے طورپر حکومت نے کسانوں کی اعدادوشمارپرمبنی تفصیلات جمع کرنے کا کام  پہلے ہی شروع کردیاہے ۔ جو  ایک   مجوزہ  ایگری اسٹیک کے مرکزی حصے کے طورپر معاون ثابت ہوں گی ۔ تشکیل شدہ کسانوں کے ڈیٹابیس کو محکمے اورحکومت میں مختلف ڈیٹا سے متعلق  موجودہ عام  تفصیلات  کے طورپر دستیاب  ڈیٹا کو شامل کرکے تیارکیاجارہاہے ۔ اورانھیں ڈجیٹل بنائے آراضی  ریکارڈس کے ساتھ منسلک  کیاجارہاہے ۔ ایگری اسٹیک میں ڈیٹا کے تحفظ /ڈیٹا کی پرائیویسی وغیرہ  کے معاملے پر غوروخوض کیاجارہاہے ۔ او ر اس طرح، فی الحال، اعدادوشمار پرمبنی تفصیلات میں کسانوں کے لازمی اندراج کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے ۔

سردست  کسانوں کی اعدادوشمارپرمبنی مجوزہ تفصیلات ، ڈیٹابیس  میں  پی ایم –کسان اسکیم کے تحت درج شدہ  کسانوں کو شامل نہیں کیاجائے گا۔

*****

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-1341

 


(Release ID: 1796753) Visitor Counter : 175


Read this release in: English