امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جرائم کی شرح

Posted On: 08 FEB 2022 6:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 فروری، 2022/ جرائم سے متعلق رپورٹ کے قومی بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق تعزیرات ہند آئی پی سی اور خصوصی و مقامی قوانین ایس ایل ایل کے تحت 2018 و 2019 اور 2020 میں قابل کارروائی جرائم سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جرائم کی شرح  بالترتیب 66.6 ، 66.4 اور 73.4 تھی۔

’’پولیس ‘‘ ایک ریاستی معاملہ ہے جو بھارتی آئین کی ساتویں فہرست کی دوسری فہرست میں شمار ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر پولیس فورس کو مستعد اور بااختیار بنانے اور اس کی کارکردگی کو مزید موثر ، شفاف اور جوابدہ بنانے  کا معاملہ ریاستی سرکاروں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

حکومت نے پولیس اصلاحات پر بہت سے اقدامات کیے ہیں اور یہ عمل ابھی جاری ہے۔ مرکز نے بھی ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پولیس میں درکار اصلاحات کرے۔

داخلی امور کی وزارت نے سبھی ریاستی سرکاروں کو مثالی پولیس قانون 2006 بھیجا ہے جس میں یہ سہولت موجود ہے کہ پولیس کی جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جوابدہی سے متعلق کمیشن اور جوابدہی سے متعلق ضلع اتھارٹی تشکیل دی جائے۔ جس میں عوام کے ساتھ اچھے رویے کا مظاہرہ بھی شامل ہے۔

پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی خاطر مرکزی حکومت نے پولیس اصلاحات سے متعلق مختلف کمیشن اور کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جن میں پچھلے کمیشنوں اور کمیٹیوں کی سفارشات کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ اس جائزہ کمیٹی نے 49 سفارشات کو منتخب کیا ہے۔ یہ سفارشات ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو موزوں کارروائی کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

داخلی امور کی وزارت نے پولیس کی تجویز کے لیے ریاستوں کو امداد کی اسکیم کے ایک ڈھانچے پر عمل درآمد میں پولیس اصلاحات کی ترغیبات کا ایک حصہ بھی شامل کیا ہے۔

یہ بیان لوک سبھا میں آج داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دیا۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –1325

 


(Release ID: 1796716) Visitor Counter : 186


Read this release in: English