بجلی کی وزارت
آئی پی ڈی ایس پر عمل آوری کی صورتحال
Posted On:
08 FEB 2022 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08؍فروری؍2022:
بھارت سرکار نے دسمبر 2014ء میں مربوط بجلی ترقیاتی منصوبہ(آئی پی ڈی ایس)شروع کیا تھا، جس کے تحت شہری علاقوں میں ذیلی ترسیل اور تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے جیسے تقسیم کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹ ، شہری علاقوں میں تقسیم ٹرانسفارمر ؍فیڈر، صارفین کی میٹر ریڈنگ، آئی ٹی اہلیت کا کام ، انٹر پرائز ریسورس پلانگ(ای آر پی)، اسمارٹ پیمائش ،گیس انسولیٹیڈ سب اسٹیشن (جی آئی ایس) اور رئیل ٹائم ڈاٹا اکیویزیشن سسٹم(آر ٹی-ڈی اےایس )جیسے کام انجام دیئے جاتے ہیں۔
اب تک 30,802کروڑ روپے کے منصوبے (بھارت سرکار کے ذریعے 19,322کروڑ روپے کی امداد کے ساتھ)مذکورہ پروجیکٹوں کی اکائیوں کو شامل کرتے ہوئے آئی پی ڈی ایس کے تحت منظور کئے گئے ہیں، جن میں سے 16,717کروڑ روپے بھارت سرکار کی امداد ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو جاری کی گئی ہے۔
آئی پی ڈی ایس کے تحت 33ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں 547سرکل کا احاطہ کرتے ہوئے سسٹم کو مضبوطی فراہم کرنے اور تقسیم کاری کے پروجیکٹ (ایس ٹی اینڈ ڈی) شروع کئے گئے ہیں۔ان میں سے 544 سرکل میں تقسیم کے نظام کو مضبوط کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ پورا کرلیا گیا ہے۔
آئی پی ڈی ایس کے تحت شہری علاقوں میں سب-ٹرانسمیشن اور تقسیم کاری کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے اور کاروباری (اے ٹی اینڈ سی)خسارے کو کم کرنے کے لئے ٹرانسفارمر؍فیڈر؍صارفین کی میٹرنگ کے لئے مرکز کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔آئی پی ڈی ایس کے تحت ہی انڈرگراؤنڈ (یوجی)کیبلنگ اور ایریئل بنچڈ (اے بی)کیبلز اور میٹرنگ کے لئے فنڈ منظور کیا گیا ہے، جو اے ٹی اینڈ سی کے خسارے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
آئی پی ڈی ایس کے علاوہ سرکار نے حال ہی میں تقسیم کاری کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے ایک اصلاح پر مبنی نتائج سے مربوط تقسیم منصوبہ اور اضافی قرض کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔دونوں نے اے ٹی اینڈ سی خسارے میں کمی اور بجلی سپلائی کے اعتماد کے شعبوں میں بہتری لانے کے لئے مالی طورپر حوصلہ افزائی کو جوڑا ہے۔اصلاحات اور مالی حوصلہ افزائی کو اس سلسلے میں تقسیم کار کمپنیوں اور ریاستوں کو فنڈ جاری کرنے سے غیر منقسم طورپر مربوط کردیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں توانائی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1320)
(Release ID: 1796646)
Visitor Counter : 103