کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جموں وکشمیر ایسا پہلا مرکز کے زیر انتظام علاقہ بن گیا ہے جسے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے
لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط جموں وکشمیر سنگل ونڈو کلیئرنس نظام کا آغاز کیا
این ایس ڈبلیو ایس ، انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی) کے ساتھ منسلک ہے جو جموں وکشمیر کے 45 صنعتی پارکوں کی میزبانی کرتا ہے اور یہ جموں وکشمیر میں زمینی پارسلوں کو دریافت کرنے میں سرمایہ کاروں کی مدد کرے گا
Posted On:
08 FEB 2022 4:02PM by PIB Delhi
ایک تاریخی کامیابی میں ، جموں وکشمیر، قومی واحد ونڈو نظام (این ایس ڈبلیو ایس) میں شامل ہونے والا مرکز کے زیر انتظام پہلا علاقہ بن گیا ہے۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کاروبار میں آسانی (ای او ڈی بی) میں ایک بڑی سرائیت کی نشاندہی کرتاہے۔
لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے کل این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ مربوط جموں وکشمیر واحد ونڈو کلیئرنس نظام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر جموں وکشمیر حکومت کے چیف سکریٹری جناب ارون کمار مہتا، ڈی پی آئی آئی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا، حکومت جموں وکشمیر میں صنعتوں اور کامرس کے پرنسپل سکریٹری جناب رنجن ٹھاکر بھی موجود تھے۔
این ایس ڈبلیو ایس ، انڈیا انڈسٹریل لینڈ بینک (آئی آئی ایل بی) کے ساتھ منسلک ہے جو جموں وکشمیر کے 45 صنعتی پارکوں کی میزبانی کرتا ہے اور یہ جموں وکشمیر میں زمینی پارسلوں کو دریافت کرنے میں سرمایہ کاروں کی مدد کرے گا۔
این ایس ڈبلیو ایس، جو کہ حکومت ہند کے 2020 کا بجٹ جاتی اعلان ہے، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ان کی کاروباری ضروریات کے مطابق شناخت کرنے اور منظوری کے لیے درخواست دینے میں رہنمائی کا کام کرتا ہے۔اس پروگرام کی شروعات ستمبر 2021 میں کامرس اور صنعت، ٹیکسٹائل اور صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کی تھی۔
این ایس ڈبلیو ایس معلومات یکجا کرنے اور مختلف شراکت داروں سے کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے، سرمایہ کاروں کو متعدد پلیٹ فارم/ دفاتر کا دورہ کرنے کی ضرورت کا خاتمہ کرے گا۔
این ایس ڈبلیو ایس کے ساتھ 20 وزارتوں/ محکموں کو مربوط کیا گیا ہے جن میں کارپوریٹ امور کی وزارت، ماحولیات ، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت، کامرس اور صنعت کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ فی الحال این ایس ڈبلیو ایس پورٹل کے ذریعے 142 مرکزی منظوریوں کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔
این ایس ڈبلیو ایس میں شامل 14 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آندھراپردیش، گوا، گجرات، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔
این ایس ڈبلیو ایس پر، اپنی منظوری کے بارے میں جانیں (کے وائی اے) ماڈیول ایک متحرک سوالنامے کی بنیاد پر سرمایہ کاروں کو ان کے کاروبار کے لیے درکار منظوریوں کی نشاندہی کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ فی الحال یہ ماڈیول ، مرکز اور ریاستوں میں 3000 سے زیادہ منظوریوں کی میزبانی کرتا ہے۔
آج کی تاریخ تک، پورٹل پر 16800 افراد نے رسائی کی ہے جن میں سے 7500 کے وائی اے درخواستوں کی خدمت کی گئی ہے۔ اس پورٹل پر 1250 سے زیادہ سرمایہ کار رجسٹرڈ ہیں۔
این ایس ڈبلیو ایس پلیٹ فارم تک رسائی www.nsws.gov.in پر کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ع۔ر ا۔
U-1310
(Release ID: 1796643)
Visitor Counter : 193