بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل گرِڈ میں 1,12,250میگاواٹ کی بین-علاقائی ترسیلی صلاحیت ہے، جو مکمل  الیکٹری سٹی گرِڈ  میں بلا رُکاوٹ بجلی  کی منتقلی فراہم کرتاہے


31جنوری 2022ء تک ملک کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت 393 گیگا واٹ پہنچ چکی ہے

حکومت کا منصوبہ 31مارچ 2030ء تک تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت کو تقریباً 817گیگا واٹ تک پہنچانے کا ہے

Posted On: 08 FEB 2022 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08؍فروری؍2022:

 

19ویں الیکٹرک پاور سروے (ای پی ایس) رپورٹ، سال 17-2016ء سے 27-2016ء کے لئے بجلی کی مانگ کے امکان کے ساتھ ساتھ ہر ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کے لئے سال 32-2031ء اور 37-2036ء کے لئے بجلی کی مانگ کے امکان کا احاطہ کرتی ہے۔ 31دسمبر 2021ء تک ملک کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت تقریباً 393گیگا واٹ تھی۔اس کے علاوہ 19ویں ای پی ایس میں امکانی بجلی کی مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 31مارچ 2030ء تک تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت کو تقریباً 817گیگا واٹ تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔

ہندوستان کے پاس مضبوط ٹرانسمیشن گرِڈ صلاحیت ہے۔بجلی گرِڈ کے توسط سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بجلی پہنچائی جاسکتی ہے۔ 31جنوری 2022ء تک نیشنل گرِڈ کی پیداواری بین –ریاستی ترسیلی صلاحیت 1,12,250 میگا واٹ تھی، جس نے بجلی گرِڈ میں بجلی کی بلارُکاوٹ منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں توانائی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1319)


(Release ID: 1796614)
Read this release in: English