بجلی کی وزارت

ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت بی پی ایل خاندانوں کو 1,27,68,620 بجلی سروس کنکشن مہیا کئے گئے


اس منصوبے کے تحت سال 15-2014ء سے 28اپریل 2018ء تک 18,374 موجود بجلی سے محروم مردم شماری والے گاؤں تک بجلی پہنچائی گئی

Posted On: 08 FEB 2022 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08؍فروری؍2022:

 

بھارت سرکار نے متعدد دیہی بجلی کاری کے کاموں کے لئے دسمبر 2014ء میں دین دیال اُپادھیائے گرام جیوتی یوجنا(ڈی ڈی یو جی جے وائی) شروع کی تھی۔جیسا کہ ریاستوں کے ذریعے رپورٹ کیا گیا ہے ، ملک میں تمام آباد بجلی سے محروم گاؤں 28اپریل 2018ء تک بجلی سے مزئین ہوچکے ہیں۔ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت 15-2014ء سے  28 اپریل 2018ء تک 18,374آباد بجلی سے محروم مردم شماری والے گاؤں تک بجلی پہنچادینے کی اطلاع ملی ہے۔ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت بی پی ایل خاندانوں کو 1,27,68,620(اسکیم کے تحت تنصیب کاری کے تمام تر اخراجات فراہم کئے جاتے ہیں)الیکٹری سٹی سروس کنکشن مہیا کئے گئے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں توانائی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1318)



(Release ID: 1796612) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi