وزارت دفاع
گاندھی نگر میں ماہی گیربرادری کے لئے خصوصی معاشرتی ربط وضبط سے متعلق پروگرام اور کثیرپہلوئی خصوصی مہارت کے طبی کیمپ کا انعقاد
Posted On:
07 FEB 2022 6:08PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس –ڈگلی پور کی انڈمان اورنکوبارکمان نے گاندھی نگرکے ماہی گیروں کے لئے خصوصی معاشرتی ربط وضبط سے متعلق ایک پروگرام (سی آئی پی ) کا اہتمام کیا۔ یہ سی آئی پی پروگرام ، مالیہ ، جنگلات ، ماہی گیری ، پی ایم ایف اورگرام پنچایتوں (گاندھی نگر) کے محکموں کے ساتھ ساتھ دیہی ترقی اورپنچایتی راج کے محکمے کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیاگیاتھا۔ معاشرتی ربط وضبط سے متعلق پروگرام کے تحت ماہی گیری کے لئے سمندر میں جانے کے دوران ، جان بچانے والے آلات اور سازوسامان لے جانے کی اہمیت کے بارے میں ماہی گیروں کو معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ ماہی گیربرادری کو پریشانی کی حالت سے متعلق چوکسی کااعلان کرنے والے آلات کے استعمال اورضرورت پڑنے پرساحلی محافظوں کی مدد طلب کرنے کی غرض سے ایس اوایس طریق کار کے استعمال سے باخبر کیاگیا۔ ماہی برادری کو سمندرمیں ایس اے آر مدد طلب کرنے کے مقصد سے تلاش اور بچاؤ کارروائیوں سے متعلق 24گھنٹے کام کرنے والی ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1554کے بارے میں مطلع کیاگیا۔ اس کے علاوہ لائف جیکٹوں کے استعمال ، ڈی اے ٹی کاکام کاج ، سگنل یا اشارے دینا ، اورآگ بجھانے والے پورٹیبل آلات کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا، اور ماہی برادری میں ، سمندری حدود میں جان واملاک کی حفاظت کے پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے ۔
خصوصی معاشرتی ربط وضبط سے متعلق پروگرام کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ، کثیرپہلوئی خصوصی مہارت کے طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (ڈگلی پور) کے خصوصی مہارت والے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور طبی عملے کے ارکان اورگاندھی نگر کے ہیلتھ سب سینٹر کے صحت سے متعلق کارکنان نے تعاون کیا۔ کثیرپہلوئی خصوصی مہارت والے طبی کیمپ کے ایک حصے کے طورپر ‘‘ تپ دق سے بچاؤ اورعلاج معالجہ ، یوگ کے فوائد اورصحت اورقوت مدافعت کے بارے میں بیداری پیداکرنے والے لیکچرس کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔
تپ دق پرقابو پانے اورخاتمہ کے سلسلے میں حکومت ہند کی کی پالیسیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنےو الے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے ۔ انڈین کوسٹ گارڈس کی ایک طبی ٹیم نے ماہی گیروں کو سی پی آرعمل ، فرسٹ ایڈ اور ہڈیوں کو جوڑنے سے متعلق برسرموقع تربیت بھی فراہم کی ۔ سی ایچ سی (ڈگلی پور) کے دانتوں کے ڈاکٹروں کے ذریعہ ماہی گیروں کے دانتوں کی بیماریوں کی بھی جانچ کی گئی ۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹرکی ٹیم نے ماہی گیروں اور ان کے اہل خانہ کی صحت کے لئے جنرل چیک اپ کے ساتھ ساتھ غیرمتعدی بیماریوں کی بھی جانچ کی ۔
ماہی گیر برادری نے انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعہ خصوصی معاشرتی ربط وضبط سے متعلق پروگرام اورکثیر پہلوئی خصوصی مہارت طبی کیمپ کے انعقاد کی بہت زیادہ ستائش کی ۔
*****
ش ح ۔ع م ۔ ع آ
U-1285
(Release ID: 1796463)
Visitor Counter : 132