ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمپا (سی اے ایم پی اے) کے تحت شجرکاری

Posted On: 07 FEB 2022 5:54PM by PIB Delhi

 

مختلف ریاستوں میں بھرپائی  شجرکاری فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی  ( سی اے ایم پی اے) کی جانب سے شجرکاری کے کاموں پر ریاستی جنگلاتی محکمے  ریاست میں اندرونی نگرانی اور جائزہ طریقۂ کار کے تحت با قدگی سے نگرانی رکھتے ہیں اور اس میں بیرونی ایجنسیوں کی مدد لے کر بھی نگرانی کی جاتی ہے۔ فاریسٹ سروے آف انڈیا بھی شجرکاری کے جغرافیائی سروے کے تجزئیے کا کام کرتا ہے ، جو ریاستی جنگلاتی محکمے ای- گرین واچ پورٹل پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ ریاستی جنگلاتی محکمے سی اے ایم پی اے فنڈ کے تحت شجرکاری کا بر موقع جائزہ لیتے ہیں اور نگراں رپورٹ وزارت کو بھیجتے ہیں۔

مختلف  ریاستی سی اے ایم پی اے اتھارٹیز فنڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی اے ایم پی اے فنڈ کے تحت شجرکاری نہ کئے جانے کے کسی واقعے کی اب تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ اطلاعات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے آج لوک سبھا میں دی۔

****************************

U NO 1267

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1796294) Visitor Counter : 167


Read this release in: English