کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے چھوٹی تجارت اور ای- کامرس پلیٹ فارموں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف پہل قدمیاں کی ہیں
تمام ریاستوں میں ایک ضلع – ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی) اقدام کے تحت مہمات چلائی جا رہی ہیں تاکہ ای – کامرس پلیٹ فارموں کے سلسلے کو شروع کیا جا سکے
کاریگروں اور دستکاروں خاص طور پر ان لوگوں پر جو جغرافیائی اشاروں والے سامان اور کھلونوں کو مینوفیکچر کرتے ہیں ،خصوصی توجہ دی جا رہی ہے
Posted On:
04 FEB 2022 9:05PM by PIB Delhi
حکومت نے چھوٹی تجارت اور ای- کامرس پلیٹ فارموں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے مختلف پہل قدمیاں کی ہیں۔
محصولات کے محکمہ کے مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم ( سی بی آئی سی ) نے دستکاروں کے ذریعہ بنائے گئے مخصوص دستکاری کے سامان کے فروخت کرنے والوں کو جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت لازمی رجسٹریشن کے حصول سے مستثنیٰ قرار دیا ہے ۔ اس طرح چھوٹی تجارتوں اور ای – پلیٹ فارموں کے دمیان تعاون کو فروغ دیا ہے ۔
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) مختلف بڑے ای – کامرس پلیٹ فارموں کے ساتھ فعال طور پر مصروف ہے تاکہ کاری گروں اور دستکاروں جس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جغرافیائی اشاروں والے سامان اور کھلونوں کو تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں ، کو اون بورڈ لیا جا سکے ۔مزید ایک ضلع – ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) اقدام کے تحت مختلف ریاستوں میں مہمات کو انجام دیا گیا ہے تاکہ شناخت شدہ مصنوعات کے فروخت کرنے والوں کو ای – کامرس پلیٹ فاروموں پر شروعات کی سہولت دی جا سکےاور اس طرح دیہی شعبے سے تعلق رکھنے والی چھوٹی تجارتوں کو زیادہ بڑی ویزیبلیٹی مہیا ہو ۔
مائکرو ، چھوٹی اور متوسط انٹر پرائزیز (ایم ایس ایم ای ) نے ای – کامرس میں چھوٹی تجارتوں کی شرکت کو بڑھانے کے لئے کئی پہل قدمیاں کی ہیں جس میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:
- پروکیورمینٹ اور مارکیٹنگ سپورٹ ( پی ایم ایس ) اسکیم : اس اسکیم کے تحت ‘‘ مائکرو اینٹر پرائز یز کے ذریعہ ای – کامرس کا اختیار کرنا ’’ کے سب کمپونینٹ کو متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس نئے کمپونینٹ میں مائکرو اینٹر پرائزیز کے ذریعہ ( 10 نئے مصنوعات تک ) کی ای - کامرس پورٹل کے ذریعہ پروڈکٹس یا خدمات کو فروخت کرنے لئے مالی امداد مہیا کرائی گئی ہے ۔
- قومی چھوٹی صنعتوں کی کارپوریشن کے پورٹلس ( این ایس آئی سی ): این ایس آئی سی، ایم ایس ایم ای عالمی مارٹ پورٹل کو چلا رہی ہے۔ یہ ایک غیر ٹرانزیکشنل بی 2بی پورٹل ہے جو ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹنگ سپورٹ کی سہولیات بہم پہنچاتی ہے ۔ یہ پورٹل تجارت ، ٹیکنا لوجی او رمالیات کی معلومات مہیا کراتی ہے اور ہندوستانی ایس ایم ای ایس کے بنیادی اجزاء کو بھی نمایا ں کرتی ہے ۔
- کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے کمیشن ( کے وی آئی سی ) کا ای – کامرس پورٹل : کے وی آئی سی نے ایک آن لائن پورٹل https://www.kviconline.gov.in کو ڈیویلپ کیا ہے تاکہ کھادی گرام ادھوگ بھون ، نئی دہلی کی طرف سے اضافہ کردہ کھادی پروڈکٹس کو فروخت کیا جا سکے ۔
قبائلی امور کی وزارت نے ای -ما رکیٹ پلیس www.tribesindia.com پورٹل کو قبائلی کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیویلپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( ٹی آر آئی ایف ای ڈی ) کے ذریعہ شروع کیا ہے ۔ اس نے مختلف اہم ای پلیٹ فارموں کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور قبائلی کاریگروں کو ان کی مصنوعات کے آن لائن فروخت کے لئے آن – بورڈ کیا ہے ۔
یہ اطلاعات تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا ک۔ ر ب (
U. No. : 1234
(Release ID: 1796108)
Visitor Counter : 163