وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

نیلاانقلاب: ماہی پروری کی مربوط ترقی  اور  انتظام

Posted On: 04 FEB 2022 6:34PM by PIB Delhi

 

ماہی پروری، مویشی پروری اورڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں ۔

ماہی پروری ، مویشی پروری اورڈیری کی وزارت کے ماہی پروری محکمے نے 16-2015سے 20-2019تک ، پانچ سال کی مدت کے لئے ‘‘نیلا انقلاب ’’ ماہی پروری کی مربوط ترقی اورانتظام کی مرکزی امدادیافتہ اسکیم نافذ کی ہے ۔اس کے تحت ملک کی آب گاہوں اور سمندری علاقوں میں  مچھلیوں کی پیداوار اورپیداواری صلاحیت میں  اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ کثیرجہتی سرگرمیوں کے ساتھ شروع کی گئی نیلاانقلاب اسکیم  نے متعدد ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں  مجموعی طورپر ماہی پروری  کی ترقی کے لئے مالی امداد فراہم کیں ۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ مذکورہ  نیلاانقلاب اسکیم کے تحت  جاری کی گئی رقم کی ریاست وارتفصیلات ضمیمہ -1میں  پیش کی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ  نیلاانقلاب اسکیم  کے تحت  آسام اورمغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کو  مرکز کی طرف سے  جاری کی گئی پوری رقم استعمال کی جاچکی ہے ۔

موجودہ  نیلاانقلاب اسکیم  اورپی ایم ایم   ایس وائی اسکیم کے تحت 18-2017سے  22-2021کے درمیان  مچھلیوں کے بچے پالنے کے لئے فراہم کی گئی منظوری  کے سال درسال تفصیلات  درج ذیل ہیں:

.

سرگرمی کانام

آسام

مغر بی بنگال

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

تازہ پانی میں  نئی فن فش ہیچریز

22

20

-

10

16

4

-

-

-

-

 

نیلا انقلاب  :ماہی پروری کی مربوط ترقی اورانتظام کی مرکزی امدادیافتہ اسکیم  کے تحت آسام کے لئے کل 250ماہی گیروں کے ساتھ  اورمغربی بنگال کے لئے 422ماہی گیروں کے گھر منظورکئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ آسام کے لئے  9کولڈاسٹوریج /آئس پلانٹ ، 16ریفریجریٹر/علیحدہ گاڑیاں ، مچھلیوں کی لائیو فروخت کے 10مراکز ، برف کے ڈبے کے ساتھ  103موٹرسائیکل اور برف کے ڈبے کے ساتھ 185تین پہیہ گاڑیاں  اور مچھلی فروخت کرنے کے لئے ای –رکشہ پرمشتمل پوسٹ ہارویسٹ  انفراسٹرکچرسہولیات کی منظوری دی  گئی ہے۔وہیں مغربی بنگال کے معاملے میں نیلاانقلاب اسکیم کے تحت  18-2017کے دوران دوریفریجریٹر/علیحدہ گاڑیاں  اور برف کے ڈبے کے ساتھ 50موٹرسائیکلوں  کی منظوری دی گئی ہے ۔ تاہم  حکومت مغربی بنگال نے پچھلے تین سال سے کوئی تجویز جمع نہیں کرائی ہے ۔

*****

ش ح ۔ق ت ۔ ع آ

U-1230


(Release ID: 1796073) Visitor Counter : 152


Read this release in: English