کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اجوائن کی برآمد میں 2013 سے اب تک تقریباً 158 گنا اضافہ ہوا


جنوری 2022 میں ہندوستان سے تیار مال کی برآمدات تقریباً 336 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت متعدد سرگرم اقدامات کر رہی ہے

Posted On: 04 FEB 2022 6:30PM by PIB Delhi

ہندوستان میں اجوائن کی برآمد میں اپریل سے دسمبر 2021 کی مدت میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے تقریباً 158 گنا اضافہ ہوا  اور یہ 2013 کے 1.5 ملین ڈالر سے بڑھ کر 3.7 ملین ڈالر ہو گئی۔

ہندوستان سے اجوائن کی برآمد کے خاص ممالک میں امریکہ (23.3 فیصد)، سعودی عرب   (20.1 فیصد)، کنیڈا (11.2 فیصد)، نیپال (11 فیصد) اور برطانیہ (9.1 فیصد ) ہیں۔

ہندوستان میں برآمدات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوری 2022 میں ہندوستان سے تیار مال کی برآمد 23.69 اضافے کے ساتھ 34.06 ارب ڈالر ہو گئی، جبکہ جنوری 2021 میں یہ 27.54 ارب ڈالر تھی۔

ہندوستان سے  تیار مال کی برآمد 20-2019(اپریل سے جنوری) میں یہ 228.9 ارب ڈالر تھی۔ حکومت برآمدات میں اضافے کے لئے متعدد سرگرم اقدامات کر رہی ہے۔  برآمدات کے سیکٹر کو خاص طور سے عالمی وباء کے دوران درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ماہرین کا ایک نگراں ڈیسک تشکیل دیا گیا۔

کامرس محکمے کے تحت مختلف ایکٹ پر نظر ثانی کی جا رہی ہے تاکہ بے کار اور فرسودہ شقوں کو ہٹایا جا سکے۔ دو طرفہ تجارت کے متعدد سمجھوتوں پر    سرگرمی سے کام چل رہا ہے۔ حکومت ہند ملک کے ہر ضلع کو برآمدات کا مرکز بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ برآمد کاروں کو مختلف اسکیموں کے ذریعے مدد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ایکسپورٹ لائسنس مہیا کرانے اور برآمد کاروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ایک آئی ٹی پر مبنی پلیٹ فارم کام کر رہا ہے۔ حکومت ہندوستانی برآمدات برانڈنگ کی ویلیو بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ ایک معتبر سپلائر کے طور پر ہندوستان کی ساکھ مضبوط ہو اور    ملک کو عالمی معیارات کے مطابق کرنے کے لئے متعدد اقدامات زیر عمل ہیں۔

****************************

U NO 1211

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1795995) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi