کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ23-2022 ایک سمت کاتعین کرنے والا بجٹ ہے جس کا مقصد ہندوستان کو مستقبل کیلئے تیار کرنا ہے – جناب پیوش گوئل

Posted On: 05 FEB 2022 8:36PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، ٹیکسٹائل اور صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج مرکزی بجٹ 2022-23 کو ایک سمت کاتعین کرنے والا بجٹ قرار دیا، جس میں جامع ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے، میکرو معیشتی اور مائیکرو معیشتی، دونوں طرح کے، خدشات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

آج ممبئی میں مرکزی بجٹ کی باریکیوں کی وضاحت کرنے کے لیے ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ’’بجٹ کو ہندوستان کے مستقبل کو تیار کرنے کے لیے ایک مشق کے طور پر، تسلسل میں دیکھا جانا چاہیے‘‘۔ بحران کو موقع میں تبدیل کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی یاد دہانی کراتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ حکومت سال بھر سے نئے پروجیکٹوں اور اسکیموں کا فعال طور پر اعلان کرتی رہی ہے، اور مرکزی بجٹ میں اگلے 25 سالوں کے لیے آگے کا راستہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بڑا زور دیا گیا ہے اور پی ایم گتی شکتی قومی منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بہتر طور پر ترتیب دینے کے لیے اعدادوشماراور باہم طور پر مربوط قومی نقشوں کا فائدہ اٹھائے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح قوم نے کووڈ 19 وبا کےدور کو آسانی کے ساتھ ریموٹ ورکنگ موڈ کی طرف بڑھتے ہوئے اپنایا، جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے ڈیجیٹل انڈیا کی بدولت ایک بھی بین الاقوامی ذمہ داری کو کم نہیں ہونے دیا اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی توسیع پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے باوجود ہندوستان کی خدمات کی برآمدات مضبوط رہی اور توقع ہے کہ یہ240 بلین ڈالر کا ہدف حاصل کر لے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کے گریجویٹس کی دوسری سب سے زیادہ تعداد پیدا ہوتی ہے اور اس سے ہمیں نہ صرف اسٹارٹ اپ کیپٹل بلکہ تحقیق و ترقی اور اختراع کا مرکز بننے کی ترغیب حاصل کرنی چاہیے۔

تجارت اور صنعت کے وزیر مزید کہا کہ ہندوستان متعدد آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر کام کر رہا ہے۔ ہندوستان-متحدہ عرب امارات ایف ٹی اے کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ پورا عمل صرف 88 دنوں میں مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان-آسٹریلیا ایف ٹی اے بھی حتمی شکل دینے کےحتمی درجے کے مرحلے میں ہے۔ برطانیہ، کینیڈا کے ساتھ ایف ٹی اے بھی پائپ لائن میں ہیں، یہاں تک کہ جی سی سی بھی ہندوستان کے ساتھ ایف ٹی اے پر دستخط کرنا چاہتا ہے۔ وزیر موصوف نےمزید کہا ’’دنیا ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے، ہمیں اس پہل پر اپنی گرفت بنانی ہوگی‘‘۔

وزیر موصوف نے بجٹ 2022-23 کے ذریعہ فراہم کردہ 10.5 لاکھ کروڑ روپے کے اضافہ شدہ سرمایہ جاتی خرچ کے بارے میں بھی بات کی جس کا 3-4 گنا اثر ہوگا، جس کے نتیجے میں مانگ میں اضافہ ہوگا اور تمام لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے ملازمت کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1212              


(Release ID: 1795990) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi