خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین کے تفویض اختیارات کے لئے اسکیمیں ؍ پروگرام
Posted On:
04 FEB 2022 4:30PM by PIB Delhi
عورتوں اور بچوں کی بہبود کی وزارت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ملک میں تمام شعبوں میں خواتین کو عام دھارے میں لانے کے لئے مختلف اسکیموں ؍ پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔ تفصیل اس طرح ہے:
(1) وَن اسٹاپ سنٹر اور خواتین کی ہیلپ لائنوں کو لازمی بنانا: ڈبلیو سی ڈی کی وزارت نربھیا فنڈ سے دو اسکیمیں چلا رہی ہے، جو ون اسٹاپ سنٹراور خواتین کے لئے ہیلپ لائن کو لازمی بنانا ہیں۔ون اسٹاپ سنٹر جنہیں عام طور پر سکھی سنٹر کہا جاتا ہے، تشدد (بشمول گھریلو تشدد) سے متاثر عورتوں کی سہولت کے لئے ہیں۔ ویمن ہیلپ لائن (ڈبلیو ایچ ایل) اسکیم کے تحت تشدد سے متاثرہ عورتوں کے لئے 24 گھنٹے کی ہنگامی اور غیر ہنگامی کارروائیوں کے لئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ ایل مصیبت میں گرفتار عورتوں کو ریسکیو وین کے ذریعے بچا کر نکالنا اور انہیں کاؤنسلنگ کی خدمات کے ساتھ ساتھ خواتین کو عورتوں کی بہبود کی اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ خواتین ویمن ہیلپ لائن سے خدمات حاصل کر نے کے لئے 181 ڈائل کر سکتی ہیں۔
(2)سودھر گرہ اسکیم: سوادھر گرہ اسکیم ان عورتوں کے لئے مرکزی اعانت والی اسکیم ہے جو مشکل حالات سے دوچار ہیں اور انہیں بازآبادکاری کی ضرورت ہے۔
(3)اجولا اسکیم : اجولا اسکیم مرکزی اعانت والی اسکیم ہے اور یہ انسانی خریدوفروخت کی روک تھام اور پیشہ ورانہ جسم فروشی کے لئے خریدی گئیں خواتین کو بچانے، بازآبادکاری اور انہیں دیگر سہولیات پہنچانے کے لئے ہے۔
(4)ورکنگ ویمن ہوسٹل: ورکنگ ویمن ہاسٹل اسکیم کا مقصد نوکری کرنے والی خواتین کو محفوظ اور ان کی سہولت والی جگہوں پر رہنے کی جگہ فراہم کرنا ہے۔ اس میں شہری اور دیہی دونوں خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سہولیات بھی شامل ہیں۔
(5)بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ( بی بی بی پی): بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا آغاز 22 جنوری 2015 کو ہوا تھا اور اس کا مقصد لڑکیوں کی شرح میں گراوٹ کا ازالہ کرنا اور لڑکیوں اور عورتوں کو با اختیار بنانا ہے۔
(6) مہیلا شکتی کیندر (ایم ایس کے): مہیلا شکتی کیندر اسکیم کو نومبر 2017 میں دیہی خواتین کو کمیونٹی میں شمولیت کے ذریعے با اختیار بنانا ہے۔ مرکزی اعانت والی اس اسکیم پر ریاستی حکومتیں اور یو ٹی انتظامیہ لاگت میں حصہ داری کے ذریعے عمل کرتی ہیں۔
(7)پردھان منتر ماتر وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی): پردھان منتری ماتروندنا یوجنا ، مرکزی اعانت والی مشروط کیش ٹرانسفر اسکیم ہے اور یہ ملک بھر میں یکم جنوری 2017 سے لاگو ہے۔ اس اسکیم کے تحت تمام حاملہ اور شیر خوار بچوں کی ماؤں کو زچگی کے فائدے دیئے جاتے ہیں۔ مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت یا پی ایس یو میں باقاعدہ ملازمت رکھنے والی خواتین اس اسکیم کے دائرے میں نہیں آتیں۔ اس اسکیم کے تحت اہل مستفیدین کے کھاتوں میں 5000 روپے3 قسطوں میں دیئے جاتے ہیں۔
حال ہی میں وزارت نے مشن شکتی (عورتوں کو تفویض اختیارات کا مربوط پروگرام) شروع کیا ہے۔ یہ ایک وسیع تر مشن موڈ کی اسکیم ہے اور یہ عورتوں کی حفاظت اور انہیں با اختیار بنانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے۔
یہ اطلاع عورتوں اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****************************
U NO 1189
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1795851)