وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی شعبے میں پیداواری عمل

Posted On: 04 FEB 2022 6:04PM by PIB Delhi

 

پیداواری عمل کو دیسی بنانے کی دو مثبت فہرستیں جو 101 اور 108 چیزوں پر مشتمل ہیں بالترتیب21 اگست 2020 اور 31 مئی 2021 کو جاری کی گئیں۔ یہ فہرستیں وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر چسپاں کی گئی ہیں تاکہ دفاعی صنعت گاہ وسیع طور پر نمایاں ہو اور وہ مسلح افواج کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے قابل بن سکے۔ فہرستوں میں نہ صرف سادہ آلات شامل ہیں بلکہ کچھ اعلیٰ ٹیکنالوجی والے ہتھیاروں کے نظام بھی شامل ہیں جیسے توپ خانے، پہیوں والی جنگی بکتربند گاڑیاں، ہلکے جنگی طیارے، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر، آئندہ نسل کے میزائل جہاز اور کارویٹ، زمین سے سرگرم ہائی پاور ریڈار، زمین سے پھینکے جانے والے کم دوری کے فضائی میزائل، راکٹ، بم اور ملکی دفاعی خدمات کی ضروریاتکو پورا کرنے کے لئے بہت سی دوسری اشیاء۔

 

اس کے علاوہ، ڈیفنس پبلک سیکٹر کے اداروں کی درآمد کو کم کرنے کے لئے، دفاعی پیداوار کے محکمے (وزارت دفاع) نے 27 دسمبر 2021 کو ذیلی نظاموں/ اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں/ اجزاء کی ایک مثبت مقامی فہرست کو بھی عام کیا ہے۔ اس فہرست میں 2,500 اشیاء شامل ہیں، جو پہلے سے ہی مقامی ہیں اور 351 اشیاء ایسے ہیں جنہیں آنے والے تین برسوں میں دسمبر 2024 تک دیسی بنایا جائے گا۔ ان اشیاء کی فہرست اور ان کی تفصیلات ڈی ڈی پی ویب سائٹ پر سریجان پورٹل پر اپنی دلچسپی ظاہر کرنے کے لئے دستیاب ہیں۔

 

ہندوستان بحریہ کے گولہ بارود کو 100 فیصد مقامی بنانے کے لئے مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔ روایتی بحریہ کے 90 فیصد روایتی گولہ بارود کو  مقامی بنا دیا گیا ہے۔ باقی جن میں خاص ٹیکنالوجیوں کی ضرورت ہے اُن پر ڈیفنس پبلک سیکٹر کے اداروں اورنجی اداروں میں پیش رفت جا ری ہے۔

 

سمت بند ہتھیاروں جیسے میزائل، تارپیڈو وغیرہ کے سلسلے میں دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی صنعت کے ذریعے دیسی تیاریوں پر کام  جا ری ہے۔

 

ہندوستانی بحریہ کے جدید کاری کے عمل کے ایک حصے کے طور پر چار وشاکھاپٹنم کلاس ڈسٹرائرز (پروجیکٹ 15 بی)، جو کولکتہ کلاس کے جہازوں کے اپ گریڈ ورژن ہیں، مجگاوں ڈک شپ بلڈرز لمیٹڈ، ممبئی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔ پروجیکٹ 15 بی کا پہلا جہاز آئی این ایس وشاکھاپٹنم 21 نومبر 2021 کو پانی میں اتارا گیا تھا۔ پروجیکٹ کے باقی تین جہاز 2022 سے 2024 کے درمیان ڈیلیوری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا

 




(Release ID: 1795696) Visitor Counter : 151


Read this release in: English