وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی افواج میں تقرری

Posted On: 04 FEB 2022 6:01PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری (وزیر مملکت برائے دفاع) جناب اجے بھٹ نے 04 فروری، 2022 کو لوک سبھا میں جناب ہنومان بینیوال کو دیے گئے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

تقرری سال 22-2021 میں آرمی کی تقرری سے متعلق چار ریلیاں منعقد کی گئیں۔ تاہم،  کووڈ-19 وبائی امراض کے سبب، ہندوستانی فوج کی تقرری سے متعلق تمام سرگرمیاں فی الحال بند ہیں۔

کووڈ-19 وبائی مرض نے ہندوستانی بحریہ میں افسروں اور ملاحوں (سیلرز) کی تقرری پر  منفی اثر ڈالا ہے، جس کا نتیجہ ملاحوں کی تقرری کے’بیچ ہالی ڈے‘ کی شکل میں سامنے آیا اور وسط 2020 سے افسروں کی ٹریننگ شروع ہونے میں تاخیر ہوئی ہے۔  ہندوستانی بحریہ کے ذریعے تقرری کے لیے منعقد کیے جانے والے  کوئی بھی امتحان زیر التوا نہیں ہیں جن کے نتیجہ کا اعلان روک دیا گیا ہو۔

ہندوستانی فضائیہ (انڈین ایئر فورس، آئی اے ایف) کے آفیسر  کیڈر کی تقرری کے معاملے میں کچھ بھی زیرالتوا  نہیں ہے۔  آئی اے ایف میں ایئرمین کی تقرری 21/02 کے لیے اندراج کی عارضی سیلیکٹ لسٹ (پی ایس ایل) 31 مئی، 2021 کو شائع کی گئی تھی۔  تقرری 22/01 کے لیے ایئرمین کی تقرری کے مقررہ امتحان (ایس ٹی اے آر) 21/01 کی کارروائی بھی 18 جولائی 2021 کو مکمل ہو چکی ہے۔

ہندوستانی فوج (انڈین آرمی) کے علاقائی تقرری افسران/ژونل تقرری افسران کے ذریعے منصوبہ بند تقرری کی تمام ریلیاں، بشمول راجستھان،  ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال کے مدنظر جب تک کہ حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے،  اگلے آرڈر تک کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1165


(Release ID: 1795694) Visitor Counter : 130
Read this release in: English